حکومت عوام سے کئے تمام وعدے پو رے ، پانی کے مسئلہ کو خاص طور پر ترجیحی بنیادوں پرحل کرے گی، سفیر ا للہ خان

تحریک انصاف کے منشور کے مطابق خانپو ر ڈیم سے وفاق کو پا نی فراہم کرنے کے لیے 3ما ہ کے اندر کا م شروع ہو جا ئے گا ، بلدیا تی نظام کو تبدیل کیا جائے گا عوام ہی میئر اور ڈپٹی میئر کا انتخاب کریں گے، ان کی دہلیز پر ہی سہو لیا ت اور انصاف فراہم کیا جا ئے گا (ن ) لیگ نے اسلام آباد میں ڈمی بلدیاتی نظام قائم کر رکھا جس کے باعث شہر اقتدار کا بیڑہ غرق ہو چکا ہے تاہم اب ایسا نہیں ہوگا اسد عمر نے جمشید مغل کی سربراہی میں ایک کمیٹی تشکیل دے دی ہے جو جرائم ، منشیات اور بدکا ری کو کنٹرول کرنے کے ساتھ ساتھ تعلیم اور صحت پر بھی کام کرے گی، سنگ جا نی انٹر چینج کے پاس وفاق کا تیسر ا بڑا ہسپتال تعمیر کیا جائے گا پو لیس کا نظام تبدیل کر نے کے لیے ایک ایما ندار آئی جی کو تعینا ت کیا جا ئے گا اور پولیس کو سیا ست سے پاک کیا جا ئے گا ،وفاق میں نو جو انو ں کو نو کریا ں دینے کے لیے کو ٹہ سسٹم بھی متعارف کیا جا ئے گا ،رہنماء تحریک انصاف اسلام آباد کی خصوصی گفتگو

منگل 18 ستمبر 2018 19:34

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 ستمبر2018ء) پاکستا ن تحریک انصاف اسلام آباد کے سیکرٹری اطلا عات سفیر ا للہ خان نے کہا ہے کہ پا کستان تحریک انصاف کی حکومت عوام سے کئے تمام وعدے پو رے کرے گی اور پانی کے مسئلہ کو خاص طور پر ترجیحی بنیادوں پرحل کرے گی،پاکستان تحریک انصاف کے منشور کے مطابق خانپو ر ڈیم سے وفاق کو پا نی فراہم کرنے کے لیے 3ما ہ کے اندر کا م شروع ہو جا ئے گا ، بلدیا تی نظام کو تبدیل کیا جائے گا، عوام ہی میئر اور ڈپٹی میئر کا انتخاب کریں گے اور اسلا م آباد کی عوام کو ان کی دہلیز پر ہی سہو لیا ت اور انصاف فراہم کیا جا ئے گا ۔

انہوں نے کہا کہ سابقہ حکو مت (ن ) لیگ نے اسلام آباد میں ڈمی بلدیاتی نظام قائم کر رکھا تھا جس کے باعث شہر اقتدار کا بیڑہ غرق ہو چکا ہے تاہم اب ایسا نہیں ہوگا ،وزیرخزانہ اسد عمر نے جمشید مغل کی سربراہی میں ایک کمیٹی تشکیل دے دی ہے جو جرائم ، منشیات اور بدکا ری کو کنٹرول کرنے کے ساتھ ساتھ تعلیم اور صحت پر بھی کام کرے گی، سنگ جا نی انٹر چینج کے پاس وفاق کا تیسر ا بڑا ہسپتال تعمیر کیا جائے گا ، پو لیس کا نظام تبدیل کر نے کے لیے ایک ایما ندار آئی جی کو تعینا ت کیا جا ئے گا اور پولیس کو سیا ست سے پاک کیا جا ئے گا اور تما م پو لیس اسٹیشن کو ما ڈرن پو لیس اسٹیشن بنا یا جا ئے گا جس میں عوام کی مکمل دادرسی اور ان کی تما م شکا یا ت کا ازالہ کیا جا ئے گا ، وفاق میں نو جو انو ں کو نو کریا ں دینے کے لیے کو ٹہ سسٹم بھی متعارف کیا جا ئے گا ۔

(جاری ہے)

اپنے خصوصی انٹرویو میں سفیر اللہ خان نے کہا کہ وفاقی حکو مت کا پہلا میگا پراجکیٹ دارالحکو مت کے باسیو ں کو پانی کی فراہمی ہے ، اسلا م آباد کے شہریو ں کو ایک کروڑ گیلن پا نی کی فراہمی کو عملی جا مہ پہنا یا جا ئے گا اس کے لیے خان پو ر ڈیم سے پانی لا نے کے لیے تین ما ہ کے اند ر اندر کا م شروع کیا جائے گا اور وزیر خزانہ اسد عمر اس کا باقاعدہ افتتاح کریں گے انہوں نے کہا کہ وفاقی دارالحکو مت کی 8لاکھ سے زائد آبادی کے لیے 2ہسپتال ہیں، ہم مو جو دہ ہسپتال اپ گریڈ کرنے کے ساتھ ساتھ ایک اوربڑا ہسپتال بنا ئیں گے تاکہ اُن ہسپتال پر بوجھ کم ہو سکے، وفاقی حکو مت سنگ جانی انٹر چینج کے پاس پاس تیسرا بڑا ہسپتال اپنی مو جو دہ دور حکو مت میں بنا کر یہا ں کی عوام کو تحفہ دے گی ، بلدیا تی نظام کو تبدیل کیا جا ئے گا سابقہ حکو مت نے سپریم کو رٹ کے حکم پر بلدیا تی انتخا ب تو کرا دیئے مگر ان کو اختیا ر ات نہیں دیئے ،میئر اور ڈپٹی میئر کے براہ راست انتخاب اور کا رپو ریشن کو مکمل طور پر سی ڈی اے دیگر اداروں کی دسترس سے آزاد اور خود مختار بنا نے کے لیے بلدیا تی ایکٹ 2015(آئی سی ٹی لو کل گور نمنٹ ایکٹ ) میں بڑے پیما نے پر جلد ترمیم کی جائے گی، مو جو دہ میٹر و پو لیٹن کا رپو ریشن کو تحلیل کر کے نئے انتخابا ت کرانے کے لیے اسمبلی میں بل پا س کرایا جا ئے گا،یہ بل وزیر خزانہ اسد عمر قومی اسمبلی میں پیش کرینگے ۔

انہو ںنے کہا کہ اب کا رپوریشن اور بلدیا تی نما ئندوں کو مکمل طور پر بااختیا راور مضبوط کیا جا ئے گا ۔سفیر خان نے کہا کہ ایک کروڑ نو کریا ں پورے ملک کے نو جو انوں کو دی جا ئیں گی اور وفاق کا کو ٹہ سسٹم بھی مختص کیا جائے تاکہ صوبوں کے ساتھ ساتھ وفاق کے نو جو انو ں کو بھی نوکریا ں دی جا سکیں ۔ ایک سوال کے جو اب میں انہو ں نے کہا کہ اسلام آباد میں کچی آبادیو ں کو مسما ر نہیں کیا جا ئے گا بلکہ ان کچی بستیو ں کو ما ڈرن کیا جا ئے گا وہاں لا ئٹ سسٹم کے ساتھ ساتھ تما م سہو لیا ت فراہم کی جائیں گی ۔ انہو ں نے مزید کہا کہ جب ملک کا سربراہ خود سادگی اختیا ر کریگا تو اس کے اثرات نیچے تک بھی جاتے ہیں، عمران خان خو د سیکو رٹی نہیں لے رہے یہی وجہ ہے کہ وزراء بھی سکیو رٹی نہیں لے رہے

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں