حکومت نے تمباکو پر ٹیکس بڑھا کر بچوں کی جانیں بچانے کے لئے اہم اقدام اُٹھایا ہے، صدر پناہ مسعود الرحمان کیانی

بدھ 19 ستمبر 2018 19:35

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 ستمبر2018ء) پاکستان نیشنل ہارٹ ایسوسی ایشن (پناہ) نے تمباکو پر ٹیکس بڑھانے پر وزیر خزانہ اسد عمر اور وزیر صحت عامر محمود کیانی کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت نے تمباکو پر ٹیکس بڑھا کر ہمارے قیمتی بچوں کی جانیں بچانے کے لئے اہم اقدام اُٹھایا ہے اور نئے پاکستان کی آنے والی نسلوں کے بہتر مستقبل کے بارے میں سوچا ہے۔

پناہ کے صدر مسعود الرحمان کیانی کی جانب سے وزیر خزانہ اسد عمر اور وزیر صحت عامر محمود کیانی کو لکھے گئے خط میں کہا کہ پاکستان نیشنل ہارٹ ایسوسی ایشن (پناہ) پچھلے 34 سالوں سے پاکستان میں دل کی بیماریوں کے خلاف جہاد کر رہی ہے اور دل کی بیماریوں کی بڑی وجہ تمباکو نوشی ہے۔ پناہ تمباکو نوشی کی روک تھام کے لیے کوشش کر رہی ہے تاکہ دل کی بیماریوں پر قابو پایا جاسکے۔

(جاری ہے)

90 فیصد بیماریاں تمباکو نوشی کی وجہ سے ہو رہی ہیں۔پاکستان میں روزانہ تقریباً5000 لوگ دل کی بیمایوں اور تمباکو نوشی کے مضر اثرات کی وجہ سے ہسپتال میں داخل ہور ہے ہیں اور تقریباً300 افرد موت کے منہ میں جا رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ سروے کے مطابق سگریٹ مہنگا کرنے سے اس کے استعمال میں خاطرخواہ کمی آتی ہے۔حکومت نے پچھلے سال کے بجٹ میں تمباکو کے ریٹ کم کر دیئے جس کی وجہ سے تمباکو نوشوں کی تعداد میں بھی اضافہ ہوا اور دل کی بیماریوں میں بھی اضافہ ہوا ۔

جبکہ پاکستان ٖ ایف سی ٹی سی کے مطابق بھی تمباکو پر ٹیکس بڑھانے کا پابند ہے۔جس پر پناہ نے پچھلے سال بھی بہت کوششیں کیں اور اس سال بھی حکومت اور اپوزیشن سمیت ہر دروازے کو کھٹکھٹایا اور نئی حکومت کی بھی اس طرف توجہ دلوائی جس پر فنائس بل2018-19 میں تمباکو پر ٹیکسس بڑھانے کی یقین دہانی کروائی اور موجودہ حکومت نے یہ اقدام اٹھا کر کئی قیمتی جانوں کو موت کے منہ میں جانے سے بچا لیا ہے ۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں