گوادر آئل سٹی کے حوالے سے پارلیمان کو اعتماد میں لیا جائے، سینیٹر جہانزیب جمالدینی کا سینیٹ میں اظہار خیال

پیر 24 ستمبر 2018 22:14

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 ستمبر2018ء) بلوچستان سے تعلق رکھنے والے سینیٹر جہانزیب جمالدینی نے کہا ہے کہ گوادر آئل سٹی کے حوالے سے پارلیمان کو اعتماد میں لیا جائے۔

(جاری ہے)

پیر کو ایوان بالا کے اجلاس میں عوامی اہمیت کے معاملہ پر بات کرتے ہوئے سینیٹر جہانزیب جمالدینی نے کہا کہ گوادر میں آئل سٹی کے قیام کے لئے سعودی عرب کو کی گئی پیشکش کی بات سامنے آئی ہے، کیا اس حوالے سے پارلیمان سے مشورہ کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت چاہ بہار کو استعمال کرنا چاہتا ہے۔ سعودی عرب کو آئل ٹرمینل دینے کے حوالے سے باتوں کی وضاحت کی جائے اور فوری طور پر پارلیمان کو اس حوالے سے اعتماد میں لیا جائے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں