اسلام آباد ،راجہ نعیم نے ن لیگ چھوڑ کر تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کر لی

عمران خان سچے اور نڈر لیڈر ہیں، ہمارے ملک کو مسائل سے صرف عمران خان نکال سکتے ہیں،راجہ نعیم الحق

پیر 24 ستمبر 2018 23:44

اسلام آباد ،راجہ نعیم نے ن لیگ چھوڑ کر تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کر لی
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 ستمبر2018ء) اسلام آباد یو سی 3 سے وائس چئیرمین راجہ نعیم نے ن لیگ چھوڑ کر تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کر لی۔ جبکہ راجہ نعیم کا تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ عمران خان سچے اور نڈر لیڈر ہیں۔ ہمارے ملک کو مسائل سے صرف عمران خان نکال سکتے ہیں۔ این اے 53 کے نامزد امیدوار علی نواز اعوان نے راجہ نعیم کا پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ اسلام آباد میں مسائل بہت زیادہ ہیں۔

دیہی علاقوں میں صحت کی سہولیات نہ ہونے کے برابر ہیں۔ ماضی میں اس علاقے سے منتخب ہونے والے نمائندوں نے جان بوج کر علاقے کو پسماندہ رکھا۔ وزیراعظم کا وژن مقامی حکومتی کو مضبوط کرنا ہے۔ مقامی علاقے کے مسائل یونین کونسل میں حل ہونگے۔

(جاری ہے)

صحت کے لیے بنیادی صحت کے مراکز بنائیں جائیں گے۔ میرا سیاست میں آنے کا مقصد صرف عمران خان کا وژن ہے۔

عمران خان پاکستانی قوم کو آزاد کرانا چاہیتے ہیں۔ ان جیسے لیڈر صدیوں میں پیدا ہوتے ہیں۔ میٹنگ سے چوہدری وقار، راجہ شیراز کیانی سائیں سلطان اور دیگر نے بھی خطاب کیا۔این اے 53 میں اس سے قبل یوسی 27 سے وائس چئیرمین چوہدری عبدالستار، جنرل کونسلرز، لیڈی کونسلرزسمیت یوتھ اور اقلیتی کونسلرز نے تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کی ہے۔ پارٹی میں شمولیت اور بڑی تعداد میں برادریوں کی حمایت سے تحریک انصاف کے امیدوار علی نوازاعوان کی پوزیشن مزید مستحکم ہوچکی ہے۔ 09-18/--433

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں