قومی کمیشن برائے ترقی وقار نسواں الیکشن 2018ء میں خواتین کی شرکت کے حوالہ سے جامع تجزیاتی رپورٹ رواں سال نومبر میں جاری کرے گی

منگل 25 ستمبر 2018 18:26

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 ستمبر2018ء) قومی کمیشن برائے ترقی وقار نسواں (این سی ایس ڈبلیو) الیکشن 2018ء میں خواتین کی شرکت کے حوالہ سے جامع تجزیاتی رپورٹ رواں سال نومبر میں جاری کرے گی۔

(جاری ہے)

این سی ایس ڈبلیو کی چیئرپرسن خاور ممتاز نے ’’اے پی پی‘‘ سے بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ رپورٹ میں خواتین کو درپیش مشکلات، الیکشن میں شرکت کے حوالہ سے تجزیاتی رپورٹ جاری کی جائے گی۔

انہوں نے بتایا کہ کمیشن نے ملک کے 50 اضلاع میں خواتین ووٹرز کے ٹرن آئوٹ کی نگرانی کیلئے 200 آبزرور تعینات کئے تھے۔ انہوں نے بتایا کہ موجودہ حکومت خواتین کے حقوق کے تحفظ اور انہیں بااختیار بنانے کیلئے ایجنڈا پیش کیا ہے جو کہ خوش آئند ہے۔ انہوں نے بتایا کہ بلدیاتی الیکشن کے بعد نئے قوانین سے خواتین کے حقوق کے تحفظ میں مدد ملے گی۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں