پی اے آر سی اور جائیکا کے مابین صوبہ بلوچستان میں زرعی شعبہ کی ترقی اور استعداد کار بڑھانے کیلئے مفاہمت کی یادداشت پر دستخط

منگل 25 ستمبر 2018 19:34

پی اے آر سی  اور جائیکا کے مابین صوبہ بلوچستان میں زرعی شعبہ کی ترقی اور استعداد کار بڑھانے کیلئے مفاہمت کی یادداشت پر دستخط
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 ستمبر2018ء) پاکستان زرعی تحقیقاتی کونسل (پی اے آر سی) اور جاپان کے بین الاقوامی ادارہ (جائیکا) کے مابین صوبہ بلوچستان میں زرعی شعبہ کی ترقی اور استعداد کار بڑھانے کیلئے مفاہمت کی یادداشت (ایم او یو) پر دستخط کئے گئے ہیں۔ منگل کو جاری پریس ریلیز کے مطابق جائیکا کے پاکستان میں نمائندہ یشائیو تاجو نے اپنی ٹیم کے ہمراہ پی اے آر سی کا دورہ کیا۔

(جاری ہے)

ایم او یو کے تحت صوبہ بلوچستان کے پانچ زونز کی نشاندہی کی گئی جو معیاری پھلوں کی پیداوار کے لحاظ سے مالا مال ہیں اور پانی کی قلت کا شکار ہیں۔ ان زونز میں کاشتکاروں، زرعی افسروں کی تربیت سمیت استعداد کار بڑھانے کیلئے اقدامات کئے جائیں گے تاکہ متعلقہ علاقوں میں پیداوار کو بڑھایا جا سکے۔ جائیکا کے نمائندہ نے پی اے آر سی کی طرف سے زرعی شعبہ کی بہتری کیلئے اقدامات کو سراہا۔ پی اے آر سی کے چیئرمین ڈاکٹر ظفر یوسف نے جائیکا کے وفد کا شکریہ ادا کیا اور زرعی شعبہ کی ترقی کیلئے مل کر کام کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں