موسم کی تبدیلی کے ساتھ ہی وفاقی دارلحکومت اسلام آباد اور جڑواں شہر راولپنڈی میں پولن الرجی کے مریضوں کو شدید مشکلات کا سامنا

جمعرات 18 اکتوبر 2018 16:51

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اکتوبر2018ء) موسم کی تبدیلی کے ساتھ ہی وفاقی دارلحکومت اسلام آباد اور جڑواں شہر راولپنڈی میں پولن الرجی کے مریضوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ اس کے پیش نظر پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز (پمز) اور دیگر الائیڈ ہسپتالوں میں خصوصی انتظامات کئے گئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق وزارت صحت نے اس سلسلے میں پمس اور پولی کلینک اور دیگر ہسپتالوں کو خصوصی اقدامات اٹھانے کی ہدایت کی ہے۔

(جاری ہے)

پمز انتظامیہ کے ذرائع کے مطابق پمز ہسپتال میں پولن الرجی سے متاثرہ مریضوں کو ترجیحی بنیادوں پر اٹینڈ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے کیونکہ اس مرض میں مبتلا مریضوں کو سانس لینے میں شدید مشکل کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ اس لئے ایمرجنسی اور او پی ڈی میں مریضوں کو ترجیحی بنیادوں پر دیکھ بھال کی ہدایت کی گئی ہے اور پولن الرجی سے متاثرہ مریضوں کو فوری آکسیجن کی فراہمی سمیت ادویات اور نیبولائزر کی سہولت کی فوری فراہمی یقینی بنانے کی بھی ہدایت کی گئی ہے تاکہ ان مریضوں کی تکالیف کا فوری ازالہ کیا جا سکے۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں