افغانستان کے 56طلباء اعلیٰ تعلیم کیلئے پاکستان آئیں گے

تعلیم کیلئے سکالرشپ حکومت پاکستان فراہم کر یگی

جمعرات 18 اکتوبر 2018 22:29

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 اکتوبر2018ء) افغانستان کے 56طلباء اعلیٰ تعلیم کیلئے پاکستان آئیں گے، ان طلباء کی تعلیم کیلئے سکالرشپ حکومت پاکستان فراہم کر رہی ہے، جمعرات کو کابل میں پاکستانی سفارتخانے میں سکالرشپ کیلئے منتخب کئے جانے والے طلباء کے اعزاز میں پاکستانی سفیر زاہد نصر اللہ خان نے طہرانے کا اہتمام کیا، حکومت پاکستان کے سکالرشپ پروگرام کے تحت پاکستان آنے والے افغان طلباء میں سی20طلبا زراعت کے شعبے میں اعلیٰ تعلیم حاصل کریں گے، اس حوالے سے سکالرشپ کا فنڈ افغان وزارت زراعت کے حوالے کیاگیا تھا جنہوں نے مستحق طلباء کا خود تعین کیا ہے، سکالرشپ کیلئے نامزد طلباء سے خطاب کرتے ہوئے پاکستانی سفیر نے کہا کہ پاکستان اپنے برادراں ملک افغانستان سے تاریخی رشتے کو بہت اہمیت دیتا ہے اور ہماری کوشش ہے کہ ایک بہترین اور خوشحال افغانستان کیلئے انسانی شعبے میں کام کیا جائے تاکہ باصلاحیت لوگ جدید علوم حاصل کرنے کے بعد اپنے ملک کی خوشحالی میں بڑا کردار ادا کر سکیں، اس موقع پر طہرانے میں شریک تمام طلباء زبردست خوشی کا اظہار کیا اور سفارتخانے کی کوششوں پر تعریف کی، طلباء نے کہا کہ ہمیں جلد پاکستانی تعلیمی اداروں میں پہنچنے کی جو خوشی ہے وہ ناقابل بیان ہے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں