احتساب عدالت نے شٹل سروس کرپشن کیس میں گرفتار منیر جیلانی کو 7روز ہ جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالے کر دیا

بدھ 14 نومبر 2018 22:24

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 نومبر2018ء) احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے شٹل سروس کرپشن کیس میں گرفتار منیر جیلانی کو 7روز ہ جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالے کرتے ہوئے تین ملزمان کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔

(جاری ہے)

جمعرات کو نیب نے ملزم کو پیش کر کے موقف اختیار کیا کہ ملزم سے مذید تفتیش درکار ہے لہذا ملزم کا جسمانی ریمانڈ منظور کیا جائے ۔عدالت نے نیب کی استدعا منظور کرتے ہوئے مذکورہ حکم سنایا۔ منیر جیلانی کو شٹل سروس کرپشن کے الزام میں گزشتہ روز گرفتار کیا گیا تھا۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں