سپریم کورٹ، سندھ کی سرکاری اراضی بحریہ ٹائون کو منتقل کرنے کے حوالے سے عدالتی فیصلہ پر عمل درآمد سے متعلق کیس کی سماعت 22 نومبر تک ملتوی
بدھ 14 نومبر 2018 23:56
(جاری ہے)
عدالت کوبحریہ ٹائون کے وکیل اعتزاز احسن نے پیش ہوکر بتایا کہ عدالت نے نظر ثانی کی درخواست خارج کرتے ہو ئے نیب کو آزادانہ تحقیقات کا حکم دیا تھا لیکن خدشہ ہے کہ نیب عدالتی آبزرویشنز سے متاثر ہوگی، جس پرعدالت نے نیب کوہدایت کی کہ وہ عدالتی آبزرویشنز سے بالا تر ہو کر تحقیقات کرے۔
سماعت کے دوران جسٹس عظمت سعید نے بحریہ ٹائون کی جانب سے عدالتی فیصلے پرنظرثانی کیلئے دائر درخواست کے حوالے سے کہا کہ ہم نے اس معاملے میںنیب کی پیش رفت دیکھ لی ہے، نیب کوشکایت ہے کہ سندھ حکومت تعاون نہیں کررہی۔ ایڈووکیٹ جنرل سندھ نے کہا کہ ہمیںنیب درخواست کے منظر عام پر آنے پر اعتراض نہیں، جس پر جسٹس منیب اختر نے واضح کیا کہ عدالتی فیصلے کے تحت نئی خریدو فروخت پر پہلے ہی پابندی عائد ہے، اب اگر بحریہ ٹائون نے پلاٹ فروخت کئے تو یہ عدالت کی حکم عدولی ہو گی۔جسٹس عظمت سعید کاکہناتھا کہ عدالتی حکم کی خلاف ورزی کی صورت میں کارروائی ہو گی۔ عدالت کوبحریہ ٹائون کے وکیل علی ظفر نے کہا کہ سپریم کورٹ نے نظر ثانی سے پہلے قسطیں جمع کرانے کا حکم تبدیل کیا تھا، حالانکہ ہم نے پانچ ارب روپے کی رقم بطور گارنٹی جمع کرادی ہے ۔ جسٹس عظمت سعید نے کہا کہ نظر ثانی کی اپیل خارج ہونے کے بعد عدالت کا عبوری حکم ختم ہو گیا جس کے بعد اقساط کی سو فیصد رقم جمع کرانا ہو گی۔ بحریہ ٹائون کے وکیل علی ظفر نے کہا کہ ہم نے گارنٹی کے طورپانچ ارب روپے جمع کرائے ہیں، استدعاہے کہ وہ رقم واپس کی جائے، جس پر عدا لت نے کہا کہ عبوری فیصلے کے بعد جو رقم بحریہ نے لی ہے ہم گارنٹی کے وہ 5 ارب اس کے بدلے میں رکھیں گے، اگر پیسہ خرچ ہو چکا ہے تو اس کاحساب دیا جائے کیونکہ عدالتی فیصلے میں از سر نو زمین کے تبادلے کا حکم دیا گیا ہے، اب ہمیں یہ نہیں معلوم کہ سندھ حکومت زمین کا تبادلہ کرنے پرتیارہے یا نہیں، بس مارکیٹ ریٹ کے مطابق ہی زمین کا تبادلہ ہو گا، 2014ء والی قیمت کسی صورت مقرر نہیں کر سکتے، رواں سال ختم ہونے سے پہلے فیصلے پر عمل کرائیں گے، اس کے ساتھ عدالت بحریہ ٹائون کے رہائشیوں کے مفاد کا ہر صورت تحفظ کرے گی۔ عدالت نے اپنے حکم میں کہا کہ بحریہ ٹائون کو الاٹیز سے ملنے والی تمام اقساط کی رقم سپریم کورٹ کے اکائونٹ میں جمع کرائی جائیں ،بحریہ ٹائون کو وصول کی جانیوالی 80 فیصد اقساط کی رقم خرچ کرنے کا ریکارڈ عدالت میں جمع کرا نے کے ساتھ عدالتی فیصلے کے بعد خریدوفروخت نہ کرنے کا بیان حلفی بھی دیناہوگا۔ بعدازاں عدالت نے بحریہ ٹائون کراچی کو مزید اشتہارات جاری کرنے سے روکتے ہوئے قرار دیا کہ تیسرے فریق کے حق کو مدنظر رکھا جائے گا۔ مزید سماعت 22 نومبر تک ملتوی کردی گئی۔متعلقہ عنوان :
اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں
قانون کے پیشہ کی فلاح و بہبود اور ترقی اولین ترجیح ہے ، اعظم نذیر تارڑ
کیسز میں تاخیر کو کم کرنے، شفافیت کو بڑھانے، عدالتی عمل کو تیز کرنے میں ٹیکنالوجی سے استفادہ ضروری ہے،نیشنل ..
علامہ اقبال نے امت مسلمہ کو فکر، امید کی نئی جہت دی،وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار
پاکستان میں تمام مذاہب کے پیروکار آزاد ہیں اور ریاست ان کے حقوق کا مکمل تحفظ کر رہی ہے،فیصل کریم کنڈی
عدلیہ میں مبینہ مداخلت کے خلاف سوموٹو پر سماعت کیلئے نیا بنچ تشکیل دے دیا گیا
وفاقی دارالحکومت میں پولن کی مجموعی مقدار میں اضافہ ریکارڈ
آپریشن ضرب عضب اور رد الفساد کے ذریعے دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑا گیا، وفاقی حکومت دہشت گردی کے خاتمہ کیلئے ..
آئیسکو نے بجلی کی عارضی بندش کا دو روزہ شیڈول جاری کر دیا
وفاقی وزیر بحری امور قیصر احمد شیخ سے پاکستان میں ڈنمارک کے سفیر کی سربراہی میں وفد کی ملاقات
پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی طرف سے جاری انسانی حقوق کے طریقوں سے متعلق 2023 کی رپورٹ کو مسترد کر دیا
قومی اسمبلی میں گندم کی خریداری اوراس سے منسلک دیگرمسائل پراراکین کا اظہارخیال
ایوان کا اجلاس بروقت شروع کرنے کو یقینی بنایا جا رہا ہے، ڈپٹی سپیکر
اسلام آباد سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
پنجاب پولیس نے وزیراعلیٰ مریم نواز کے وردی پہننے کوپولیس ڈریس ریگولیشنز کے مطابق قرار دےدیا
-
تحریک انصاف کا 9 مئی کو جلسہ عام کے انعقاد کا فیصلہ
-
عدلیہ میں مبینہ مداخلت کے خلاف سوموٹو پر سماعت کیلئے نیا بنچ تشکیل دے دیا گیا
-
چیئرمین پی سی بی نے پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی سلیکشن کمیٹی تحلیل کر دی،7 رکنی نئی سلیکشن کمیٹی تشکیل
-
آپریشن ضرب عضب اور رد الفساد کے ذریعے دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑا گیا، وفاقی حکومت دہشت گردی کے خاتمہ کیلئے صوبوں کے ساتھ مکمل تعاون کررہی ہے، وفاقی وزیراطلاعات عطااللہ تارڑکا قومی اسمبلی میں توجہ ..
-
عدالتی معاملات میں کسی کی مداخلت قابل قبول نہیں، چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ
-
گورنر سندھ کی جرمن قونصلیٹ میں "کراس آف دی آرڈر آف میرٹ آف جرمنی بارے منعقدہ تقریب میں شرکت
-
خاوند نے بیوی کا گلا کاٹ دیا، مارٹ مالک نے نوکر کو گولی مار دی
-
بینک الفلاح کو رواں سال کی پہلی سہ ماہی میں 9.9ارب روپے کا خالص منافع
-
نواز شریف عمران خان سے مذاکرات پر آمادہ ہیں، رانا ثنا اللہ
-
اولاد کی خوشی کیلئے اپنی بیوی پر سوتن لانے کا ظلم نہیں کرسکتا، شیر افضل مروت
-
سر دار ایاز صادق سے اراکین قومی اسمبلی کی ملاقات ،قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل کے حوالے سے مشاورت