مولاناسمیع الحق کی شہادت قومی سانحہ ہے،آپ غلبہ اسلام اور استحکام پاکستان کی جدوجہدکااستعارہ تھے،،مسلم سٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان

جمعرات 15 نومبر 2018 21:47

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 نومبر2018ء) مولاناسمیع الحق کی شہادت قومی سانحہ ہے،آپ غلبہ اسلام اور استحکام پاکستان کی جدوجہدکااستعارہ تھے،آپ امت مسلمہ کادرد محسوس کرنے والے عظیم راہنما اور اتحاد وارتباط ِامت کے داعی تھے،شہید ِناموس ِرسالت مولانا سمیع الحق اسلافِ امت کی علمی،تحریکی،تصنیفی اور روحانی میرات کے امین تھے،آپ کی پارلیمانی،سیاسی،ملی،تحریکی،دینی اور علمی خدمات کا تادیر یاد رکھا جائے گا، آپ ہمہ جہت شخصیت کے مالک تھے،پاکستانی کی نظریاتی سرحدوں کے تحفظ کے لیے آپ نے غیرمعمولی کردار ادا کیا،مولاناسمیع الحق شہید نے ہمیشہ مسلم سٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کی سرپرستی فرمائی اورآپ نے ملاں اور مسٹر کی طبقاتی تفریق کے خاتمے اور یکساں نظام تعلیم کے لیے ایم ایس او پاکستان کی جدوجہد کو قدر کی نگاہ سے دیکھا،ارباب اختیارکوئی نیا سانحہ رونما ہونے سے پہلے مولانا سمیع الحق شہید کے قاتلوں کو فی الفور گرفتار کرکے نشان عبرت بنا کر ملک اور اسلام دشمن قوتوں کو منہ توڑ جواب دیں،ان خیالات کا اظہار مسلم سٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے زیراہتمام نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں منعقد تعزیتی ریفرنس بیاد مولاناسمیع الحق شہید سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا۔

(جاری ہے)

شہید ناموس رسالت مولاناسمیع الحق کی شہادت پر تعزیتی ریفرنس سے جانشین مولانا سمیع الحق شہیدقائم مقام امیر جمیعت علمائ اسلام مولانا حامد الحق حقانی،ناظم اعلیٰ مسلم سٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان محسن خان،چیئرمین پاکستان علمائ کونسل علامہ محمد طاہر اشرفی،چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل قبلہ ایاز،چیئرمین تحریک نوجوانان پاکستان عبداللہ گل،مولانا ظہور احمدعلوی وفاق المدارس العربیہ پاکستان،مولاناشبیر احمد کشمیری،،مولانا یوسف شاہ،راہنما شرجیل میر، ملک مظہر جاوید ایدوکیٹ،شہیر سیالوی، بشیر عثمانی، حریت راہنما عبدالحمید لون،شہزاد عباسی،عبداللہ خان،ارسلان کیانی اور دیگر نے خطاب کیا،جب کہ مسلم سٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے زیر اہتمام تعزیتی ریفرنس میں پیر مولانا عبدالعبود،،مولانا قاسم قاسمی تحریک انصاف علمائ ونگ اسلام آباد،مولانا تنویرعلوی،راہنما اہلسنت والجماعت حافظ نصیر احمد،مولانا عبدالخالق،مولاناظہورالہی،سردار مظہر،چوہدری ایاز،مفتی محمد شکیل، ،قاری عزیزالرحمن،اسیدالرحمن،مولانا حسین طارق،مولانامحمدطیب سمیت مختلف سٹوڈنٹس راہنماؤں،دینی وعصری تعلیمی اداروں کے طلبہ اور مختلف طبقہ ہائے فکر سے تعلق رکھنی والی شخصیات شرکت کی۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں