دارِ ارقم سکول چک شہزاد کیمپس کے زیر اہتمام آرٹ، ڈرائننگ اور سائنس پروجیکٹس کی نمائش منعقد

ہفتہ 17 نومبر 2018 20:29

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 نومبر2018ء) دارِ ارقم سکول چک شہزاد کیمپس کے زیر اہتمام آرٹ، ڈرائننگ اور سائنس پروجیکٹس کی نمائش منعقد کی گئی جس میں اسلام آباد کے نجی سکولز نے شرکت کی۔ اس سے پہلے پچھلے آٹھ دن سے جاری مقابلہ جات کو حتمی شکل دی گئی جس میں بڑی تعداد میں والدین اور بچوں نے شرکت کی۔ آرٹ، ڈڑائنگ میں گرین پاکستان کے لحاظ سے موضوع کو شامل کیا گیا۔

(جاری ہے)

ڈیم، آلودگی وار بچوں میں موبائل فونز کا بڑھتا ہوا استعمال زیر بحث لایا گیا۔ والدین اور ریجنل ڈائریکٹر دارارقم سکولز محمد عمران خان کا کہنا تھا کہ اس طرح کے مقابلہ جات سے بچوں کی ذہنی نشو و نما کے ساتھ ساتھ پاکستان کے بہتر مستقبل کے لئے نہایت ضروری ہیں۔ نمائش میں اس امر پر بھی زور دیا گیا کہ اگر ان بچوں کی طرح ہر کوئی اپنی ذمہ داری احسن طریقے سے سر انجام دے تو پاکستان دنیا کی ترقی یافتہ فہرست میں میں با آسانی شامل ہو سکتا ہے۔ تقریب کے اختتام پر شرکاء میں انعامات بھی تقسیم کئے گئے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں