اسلام آباد، جی سیون تھری تھری سے پراسرار طورپر لاپتہ نوجوان کی نعش ایک روز بعد تھانہ کوہسار کی حدود سے برآمد

پولیس نے مقتول کے قریبی دوست کو گرفتارکرلیا

جمعرات 13 دسمبر 2018 22:10

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 دسمبر2018ء) تھانہ آبپارہ کے علاقہ جی سیون تھری تھری سے پراسرار طورپر لاپتہ ہونے والے نوجوان کی نعش ایک روز بعد تھانہ کوہسار کی حدود سے برآمد ہوگئی۔پولیس نے مقتول کے قریبی دوست کو گرفتارکرلیاہے۔

(جاری ہے)

معلوم ہواہے کہ گولڈن مارکیٹ جی سیون تھری تھری کے رہائشی نوجوان عمرمشتاق گزشتہ روز اپنی گاڑی پر گھرسے نکلنے کے بعد پراسرارطورپرلاپتہ ہوگیا۔

جس کی تلاش کے لئے ورثائ نے متعلقہ پولیس کو اطلاع بھی کردی تھی۔تاہم چوبیس گھنٹوں کے بعدجمعرات کے روز نوجوان کی نعش سیکٹر ایف سیون کے ویرانے سے برآمد ہوئی۔بتایاگیاہے کہ مقتول کے پاس ساڑھے سات لاکھ روپے کے پرائزبانڈز تھے۔پولیس نے مقتول کے دوست یاورمحمود کو گرفتارکرلیاہے۔پولیس کاکہناہے کہ ملزم نے دوران تفتیش اپنے دوست کے قتل کا بھی اعتراف بھی کرلیاہے۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں