بریگیڈئیر (ر)اعجاز شاہ نے وزارت داخلہ کا چارج سنبھال لیا

جمعہ 19 اپریل 2019 19:40

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 اپریل2019ء) بریگیڈئیر (ر) اعجاز شاہ نے وزارت داخلہ کا چارج سنبھال لیا۔ اعجاز شاہ جمعے کے روز ساڑھے 9 بجے سیکرٹریٹ کے آر بلاک میں وزارت داخلہ کے دفتر پہنچے ،جہاں انہوں نے اپنی ذمہ داریاں سنبھال لیں۔

(جاری ہے)

وزارت داخلہ کا قلمدان سنبھالنے سے قبل حکومت نے بریگیڈیئر (ر) اعجاز شاہ کو بطور وفاقی وزیر برائے پارلیمانی امور تعینات کیا تھا ،جس پر پیپلز پارٹی کی جانب سے شدید تنقید کی گئی۔تفصیلات کے مطابق وفاقی کابینہ میں گزشتہ روز بڑے پیمانے پر اکھاڑ پچھاڑ کی گئی ، وزیراعظم نے وزیرمملکت برائے داخلہ شہریار آفریدی کو عہدے سے ہٹاتے ہوئے وزارت داخلہ کا قلمدان اعجاز شاہ کو سونپا جو اس سے قبل ان کے پاس تھا۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں