ممتاز علماء و مشائخ کا 70 رکنی وفد ثمرقند پہنچ گیا

پیر 22 اپریل 2019 11:35

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 اپریل2019ء) مولانا محمد حنیف جالندھری کی سربراہی میں ممتاز علماء و مشائخ کا 70 رکنی وفد ازبکستان کے شہرثمر قند پہنچ گیا۔وفد ثمر قند کی اہم شخصیات سے ملاقاتیں اورعلمی و دینی مراکز کے دورے کرے گا۔وفد میں پاکستان، برطانیہ ،ساوتھ افریقہ ،سعودی عرب سی70 ممتاز علماء مشائخ شامل ہیں۔

(جاری ہے)

ترجمان وفاق المدارس کے مطابق وفد 20 اپریل کو ازبکستان کے سات روزہ دورے پر تاشقند پہنچا تھا جس میں معروف روحانی شخصیت مولانا پیر عزیز الرحمن ہزاروی,مولانا قاضی عبدالرشید,مولانا سعید یوسف,مولانا ڈاکٹر محمد الیاس,مولانامفتی محمد,مولانا عبدالقدوس محمدی,مولانا عتیق الرحمن,مولانا عبدالصمد مکی,مولانا عمر مکی,ساوتھ افریقا سے مولانا محمد بن شبیر سالوجی,چیف خطیب بحریہ ٹاون مولانا عبدالظاہر فاروقی,مولانا اقبال قریشی,مولانا گلزار قاسمی,قاری اللہ داد,مفتی طارق مسعود,مولانا صلاح الدین,مولانا شاہنواز فاروقی اور دیگر علماء و مشائخ شامل ہیں۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں