جعلی بنک اکاونٹس کیس

اسلام آباد ہائی کورٹ نے حسین لوائی اور طحہ رضا کی درخواست پر نیب کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا

پیر 22 اپریل 2019 21:44

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 اپریل2019ء) اسلام آباد ہائی کورٹ نے جعلی بنک اکاونٹس کیس کے کراچی جیل میں قید دو ملزمان حسین لوائی اور طحہ رضا کی ضمانت کی درخواستوں پر نیب کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس عامرفاروق اورجسٹس محسن اخترکیانی پر مشتمل دو رکنی ڈویڑن بینچ نے جعلی بنک اکاونٹس کیس کے دو ملزمان حسین لوائی اور طحہ رضا کی ضمانت کی درخواستوں پرسماعت کی۔ عدالت نے دونوں درخواستوں پر نیب کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا ہے۔ دونوں درخواست گزار ملزمان حسین لوائی اور طحہ رضا ملیر جیل کراچی میں قید ہیں جنہوں نے ضمانت کے لیے اپنے وکلا کے ذریعے اسلام آباد ہائی کورٹ سے رجوع کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں