(ن) لیگ سیاسی یتیم کی طرح بیماری پر سیاست کر رہی ہے،عمر سرفراز چیمہ

آج ضمانت کے 27ویں دن بھی نواز شریف کے علاج کا کوئی فیصلہ نہیں ہوسکا،چاہے کچھ کر لیا جائے ڈیل اور ڈھیل اب ناممکن ہے، بیان

پیر 22 اپریل 2019 23:43

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 اپریل2019ء) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات عمر سرفراز چیمہ نے کہا ہے کہ (ن) لیگ سیاسی یتیم کی طرح بیماری پر سیاست کر رہی ہے،آج ضمانت کے 27ویں دن بھی نواز شریف کے علاج کا کوئی فیصلہ نہیں ہوسکا،کیا یہ بیماری کو احتساب سے بچاؤ کی ڈھال بنانے کی کوشش نہیںہے،چاہے کچھ کر لیا جائے ڈیل اور ڈھیل اب ناممکن ہے۔

(جاری ہے)

پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات عمر سرفراز چیمہ نے مسلم لیگ (ن) کے قائد محمد نواز شریف کی عدالت میں حاضری پر استثنیٰ کی درخواست کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ (ن) لیگ سیاسی یتیم کی طرح بیماری پر سیاست کر رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ کیا بیماری کا واویلا صرف جیل سے باہر آنے کے لئے تھا۔ انہوں نے کہاکہ آج ضمانت کے 27ویں دن بھی نواز شریف کے علاج کا کوئی فیصلہ نہیں ہوسکا،کیا یہ بیماری کو احتساب سے بچاؤ کی ڈھال بنانے کی کوشش نہیں۔ عمر چیمہ نے کہا کہ نوازشریف کی ضمانت کے دوران مصروفیات کسی بھی طرح ایک بیمار شخص والی نہیں رہیں یہ چاہے کچھ بھی کر لیں ڈیل اور ڈھیل اب ناممکن ہے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں