کراچی میںچنگ چی رکشوں سے متعلق مقدمہ میں سندھ حکومت نے اپناجواب جمع کر ادیا

بدھ 24 اپریل 2019 22:52

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 اپریل2019ء) سپریم کورٹ میں زیرسماعت کراچی میںچنگ چی رکشوں سے متعلق مقدمہ میں سندھ حکومت نے اپناجواب جمع کر ادیا ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ صوبائی حکومت نے شہرمیں چنگ چی پر سفر کو محفوظ بنانے کے اقدامات مو ثرکئے ہیں۔

(جاری ہے)

مزید کہا گیا ہے کہ کراچی میںکل 147 روٹس پر چنگ چی چلائی جا سکتی ہے ،صوبائی حکومت نے حال ہی میںچنگ چی کے موجودہ روٹس میں 9 روٹس کا اضافہ کیا ہے۔

جس پر محکمہ جات ایکسائیزاور ٹرانسپورٹ کے ساتھ 320 چنگ چی والوں سے رابطہ کیا ہے، رپورٹ کے مطابق جانچ پڑتال کے بعد 298 چنگ چی رکشہ کی رجسٹریشن کی گئی، جس دوران چنگ چی کے لئے انسپیکشن۔فٹنیس اور روٹ پرمٹ کو ضروری قرار دیا گیا ہے اوراس معاملے میںعدالتی احکامات پر من و عن عمل کرایا جائیگا۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں