سپریم کورٹ نے کراچی میں مبینہ پولیس مقابلے کے دوران بچی ہلاکت مقدمے کی سماعت 16 مئی تک ملتوی کردی

بدھ 24 اپریل 2019 23:20

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 اپریل2019ء) سپریم کورٹ نے کراچی میں مبینہ پولیس مقابلے کے دوران غلطی سے پولیس کی گولی سے بچی کی ہلاکت سے متعلق مقدمے کی سماعت وکیل کی عدم موجودگی کے باعث ملتوی کردی ہے۔

(جاری ہے)

بدھ کوجسٹس گلزار احمد کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے امل عمر نامی ننھی بچی کے قتل کیس کی سماعت کی ، یادرہے کہ امل عمر نامی ننھی بچی کراچی میں ہونے والے پولیس مقابلے کے دوران والدین کے ساتھ گاڑی میں جاتے ہوئے گولی لگنے سے جاں بحق ہو گئی تھی۔

اس موقع پرامل کی والدہ نے عدالت میں پیش ہو کر استدعا کی کہ ہمارے وکیل بوجوہ حاضر نہیں ہوسکے ،اس لیے سماعت ملتوی کر دی جائے۔عدالت کے استفسار پر امل کی والدہ نے بتایا کہ ہمارے وکیل فیصل صدیقی ہیں اور وہ دوسری عدالت میں مصروف ہیں۔ توجسٹس گلزار احمد نے کہا کہ ایسی صورت میں تھوڑی دیر کے بعد سماعت کی جاسکتی ہے تاہم امل کی والدہ نے کہا کہ وکیل کی طبیعت بھی خراب ہے اس لئے سماعت ملتوی کر دی جائے ۔ جس پرعدالت نے مزید سماعت 16 مئی تک ملتوی کر دی۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں