وفاقی وزیر داخلہ کی وزیراعلی پنجاب سے ملاقات

مذہبی منافرت پر مبنی لٹریچر کی اشاعت و تقسیم کرنے والوں کے خلاف کریک ڈان، اشتعال انگیز تقاریر کرنے والوں کے خلاف بلاامتیاز کارروائی کا فیصلہ صوبے میں قبضہ مافیا کے خلاف بلاامتیاز آپریشن جاری رہے گا، عثمان بزدار

پیر 20 مئی 2019 21:56

وفاقی وزیر داخلہ کی وزیراعلی پنجاب سے ملاقات
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 مئی2019ء) وفاقی وزیر داخلہ بریگیڈیئر (ر) اعجاز شاہ نے پیر کو وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار سے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران صوبے میں امن و امان اورسکیورٹی کی صورتحال کو مزید بہتر بنانے کے حوالے سے اقدامات پر تبادلہ خیال کیا گیااور امن و امان اور سکیورٹی کی صورتحال کی مزید بہتری کیلئے ہرممکن اقدام اٹھانے پر اتفاق کیا گیا۔

ملاقات کے میں فیصلہ کیا گیا کہ مذہبی منافرت پر مبنی لٹریچر کی اشاعت و تقسیم کرنے والوں کے خلاف کریک ڈان کیا جائے گا اور اشتعال انگیز تقاریر کرنے والوں کے خلاف بلاامتیاز کارروائی ہوگی۔ امن عامہ کی بہتری کیلئے پنجاب اور وفاق کے درمیان مربوط کوآرڈینیشن پر اتفاق کیا گیا، صوبے میں قانون کی عملداری کو ہر قیمت پر یقینی بنایا جائے گا۔

(جاری ہے)

ملاقات میں باہمی اتفاق کیا گیا کہ عوام کے جان و مال کے تحفظ سے بڑھ کر کوئی ترجیح نہیں۔ ملاقات کے دوران وزیراعلی نے یقین دہانی کرائی کہ پنجاب میں امن و امان کی صورتحال کومزید بہتر بنانے کیلئے ہر ضروری اقدام کیا جائے گا۔ صوبے میں قبضہ مافیا کے خلاف بلاامتیاز آپریشن جاری رہے گا۔ اس موقع پر وفاقی وزیر داخلہ بریگیڈیئر (ر) اعجاز شاہ نے کہا کہ وفاقی وزارت داخلہ امن و امان کی صورتحال کے حوالے سے پنجاب حکومت کو سپورٹ کرے گی۔میں پنجاب کے بعد دیگر صوبوں کے بھی دورے کروں گا۔ اس موقع پر صوبائی وزیر قانون محمد بشارت راجہ،چیف سیکرٹری، انسپکٹر جنرل پولیس، ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ اور پرنسپل سیکرٹری وزیراعلی بھی موجود تھے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں