فرشتہ قتل کیس،غفلت برتنے پر پولیس اہلکاروں کے خلاف مقدمہ درج

بدھ 22 مئی 2019 21:31

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 مئی2019ء) اسلام آباد کے شہزاد ٹاؤن میں 10 سالہ لڑکی فرشتہ کے اغوا، قتل اور مبینہ ریپ کے واقے پر غفلت برتنے پر علاقے کے اسٹیشن ہاؤس آفیسر (ایس ایچ او)، سب انسپکٹر محمد عباس رانا سمیت دیگر تین پولیس اہلکاروں کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔متاثرہ بچی کے والد غلام نبی نے تھانہ شہزاد ٹاؤن میں پاکستان پینل کوڈ کی دفعہ 166(سرکای ملازمین کا کسی شخص کو نقصان پہنچانے کے ارادے سے قانون کی نافرمانی کرنا) کے تحت ان پولیس اہلکاروں کے خلاف مقدمہ درج کروایا۔

(جاری ہے)

ایف آئی آر میں مدعی نے موقف اختیار کیا کہ متاثرہ بچی کے اہلِ خانہ نے فرشتہ کی تلاش میں مدد کے لیے متعدد مرتبہ پولیس سے رابطہ کیا لیکن بجائے ان کی داد رسی کر نے ایس ایچ او نے کہا کہ ان کی بچی کسی کے ساتھ بھاگ گئی ہوگی۔مدعی کا کہنا تھا کہ فرشتہ کی گمشدگی کا مقدمہ درج کرنے کے بجائے پولیس اہلکار انہیں ٹالتے رہے اور ستم ظریفی یہ کہ گمشدہ بچی کے بھائی سے تھانے کی صفائی بھی کروائی۔ایف آئی آر میں فرشہ کے والد نے استدعا کی ہے کہ اپنے فرائض سے غفلت برتنے کے اس واقعے میں ملوث اہلکاروں اور ایس ایچ او کے خلاف مجرمانہ غفلت برتنے پر کارروائی کی جائے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں