موجودہ حکومت نے معیشت کو درست راہ پر گامزن کر دیا ہے، غیر ملکی سرمایہ کار پاکستان میں سرمایہ کاری میں دلچسپی لے رہے ہیں،

عوام اثاثے ظاہر کرنے کی سکیم سے فائدہ اٹھا کر اپنی خفیہ دولت کو سامنے لائیں قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے قانون و انصاف کے چیئرمین ریاض فتیانہ کی ’’اے پی پی‘‘ سے گفتگو

منگل 25 جون 2019 22:50

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 جون2019ء) قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے قانون و انصاف کے چیئرمین ریاض فتیانہ نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت نے معیشت کو درست راہ پر گامزن کر دیا ہے، غیر ملکی سرمایہ کار پاکستان میں سرمایہ کاری میں دلچسپی لے رہے ہیں، عوام اثاثے ظاہر کرنے کی سکیم سے فائدہ اٹھا کر اپنی خفیہ دولت کو سامنے لائیں۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے منگل کو پارلیمنٹ ہائوس میں ’’اے پی پی‘‘ سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ سابق حکومتوں نے گزشتہ دس سال کے دوران 24 ہزار ارب روپے قرضہ بھاری شرح سود پر حاصل کیا۔ انہوں نے کہا کہ سعودی عرب، قطر، متحدہ عرب امارات اور چین سمیت دوست ممالک پاکستان میں سرمایہ کاری کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کفایت شعاری کی مہم پر عمل پیرا ہے، گزشتہ 9 ماہ کے دوران صرف قومی اسمبلی نے 51 کروڑ روپے کی بچت کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان نے سعودی عرب اور قطر کے درمیان کشیدگی کے خاتمے میں اہم کردار ادا کیا ہے، پہلے حکمران عرب شیوخ سے ذاتی مفادات کے لئے تعلقات بناتے تھے لیکن اب قوم کے مفادمیں برادرانہ تعلقات قائم کئے جا رہے ہیں۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں