پیپلز پارٹی نے تحریک انصاف کو ڈالر کی قدر میں اضافے کا ذمہ دار قرار دیدیا

نالائق حکومت کی وجہ سے ڈالر بلند ترین سطح پر پہنچ چکا ،عوامی مسائل سے لاتعلق حکمرانوں کی ذاتی مالی مفاد پر توجہ ہے، نیر بخاری

بدھ 26 جون 2019 18:37

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 جون2019ء) پاکستان پیپلز پارٹی نے تحریک انصاف کو ڈالر کی قدر میں اضافے کا ذمہ دار قرار دیدیا۔ ایک بیان میں نیر بخاری نے کہاکہ ملک پر قرض بڑھاؤ اور قوم کو قرض میں جکڑو ٹولہ مسلط ہے، آئی ایم ایف آلہ کار حکومت نے ملکی مالیاتی معاملات آئی ایم ایف کے حوالے کردیئے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ نالائق حکومت کی وجہ سے ڈالر بلند ترین سطح پر پہنچ چکا ہے۔

انہوںنے کہاکہ عوامی مسائل سے لاتعلق حکمرانوں کی ذاتی مالی مفاد پر توجہ ہے۔انہوںنے کہاکہ ڈالر کی قدر میں بار بار اضافہ سے ملک پر ایک ہزار ارب روپے قرض کا اضافہ ہوا۔انہوںنے کہاکہ آئی ایم ایف کے ملازمین اور غلام عوامی غیض و غضب کو دعوت دے رہے ہیں۔انہوںنے کہاکہ حکمران ڈالر کی قدر میں اضافے میں برابر کے شریک ہیں۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں