اسلام آباد ٹریفک پولیس کاایل ای ڈی، ایچ آئی ڈی لائٹس اور ہائی بیم استعمال کرنیوالوں کے خلاف سخت کاروائی کا فیصلہ

009کیخلاف کاروائی کر کے چالان ٹکٹس جاری ،شہری حادثات سے محفوظ رہنے کیلئے ہائی بیم لائٹس کا استعمال بند کریں،ایس ایس پی ٹریفک

بدھ 18 ستمبر 2019 23:52

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 ستمبر2019ء) اسلام آباد ٹریفک پولیس کا HID/LED لائٹس اور ہائی بیم استعمال کرنے والوں کے خلاف سخت کاروائی کا فیصلہ5,009کے خلاف کاروائی کر کے چالان ٹکٹس جاری ، متعدد گاڑیاں تھانہ جات میں بند، سپیشل سکواڈ تشکیل خصوصی ناکہ جات بھی لگائے گئے ہیں، HID/LED لائٹس اتار دی جائیں، نائٹ شفٹ انچارج کو تمام مین روڈز، ایکسپریس ہائی وے، کشمیر ہائی وے، مارگلہ روڈ، آئی جے پی روڈ، مری روڈ، سیونتھ ایونیو، نانتھ ایونیو پر ناکہ جات لگائیں، ایجوکیشن ونگ عوام کو آگاہی فراہم کرے اور روزانہ کی بنیاد پر رپورٹ مرتب کرے۔

FM/ITPریڈیو92.4 نے HID/LED لائٹس کے نقصانات و خطرات کے متلعق خصوصی نشریات کا آغاز کر دیا ہے،ایس ایس پی ٹریفک فرخ رشید نے شہریوں سے اپیل ہے کہ حادثات سے محفوظ رہنے کے لیے HID/LED لائٹس کا استمال بند کر دیں ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد کو حادثات سے محفوظ رکھنے اور روڈ سیفٹی کے قوانین کو مدنظررکھتے ہوئے اسلام آباد ٹریفک پولیس نی HID/LED ہائی بیم لائٹس استعمال کرنے والوں کے خلاف کاروائی کو مزید سخت کرنے کا فیصلہ کیا ہے ایس ایس پی ٹریفک کی خصوصی ہدایت پر سپیشل سکواڈ تشکیل دے دیئے گئے ہیں، جب کہ تمام بڑی شاہراوں ایکسپریس وے، کشمیر ہائی وے، مارگلہ روڈ، آئی جے پی روڈ، مری روڈ، سیونتھ ایونیو، نانتھ ایونیو پر خصوصی ناکہ جات بھی لگائے گئے ہیں، نائٹ شفٹ انچارج اپنی نگرانی میں قانونی کاروائی کر رہے ہیںایجوکیشن ونگ روزانہ کی بنیاد پر HID/LED لائٹس کے خطرات و نقصانات کے متعلق عوام کو آگاہی فراہم کر رہا ہے آئی ٹی پی ریڈیو ایف ایم 92.4 پر بھی خصوصی تشریات کا اہتمام کیا گیا جس کے ذریعیHID/LED لائٹس کے نقصانات کے متعلق عوام کو مطلع کر رہے ہیں ایس ایس پی ٹریفک نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ اپنی اور دوسروں کے جان ومال کے تحفظ کے لیے HID/LED لائٹس کا استعمال بند کر دیں۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں