بھارت جنوبی ایشیاء میں توسیع پسندانہ عزائم رکھتا ہے، بھارت کی حالیہ ڈریکونین سرگرمیوں نے مقبوضہ کشمیر کو دنیا کی بڑی جیل میں تبدیل کر دیا ہے

کوآرڈینیٹر کشمیر سیل وزارت خارجہ امور فیصل نیاز ترمیزی کا ’’ہندو قوم پرستی اور تنازعہ کشمیر‘‘کے موضوع پر سیمینار سے خطاب

جمعرات 17 اکتوبر 2019 20:25

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اکتوبر2019ء) کوآرڈینیٹر کشمیر سیل وزارت خارجہ امور فیصل نیاز ترمیزی نے کہا ہے کہ بھارت جنوبی ایشیاء میں توسیع پسندانہ عزائم رکھتا ہے، بھارت کی حالیہ ڈریکونین سرگرمیوں نے مقبوضہ کشمیر کو دنیا کی بڑی جیل میں تبدیل کر دیا ہے۔ یہ بات انہوں نے جمعرات کو انسٹی ٹیوٹ آف سٹرٹیجک سٹدیز اسلام آباد کے زیر اہتمام ’’ہندو قوم پرستی اور تنازعہ کشمیر‘‘کے موضوع پر سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔

انہوں نے کہا کہ پالیسی ساز کی حیثیت سے یہ جاننا ضروری ہے کہ بھارت میں ہندوتوا کے آئیڈیا کو کس طرح فروغ ملا۔ انہوں نے بین الوزارتی عمل میں سہولت کاری کی غرض سے وزارت خارجہ میں کشمیر سیل کے قیام کے بارے میں بھی آگاہ کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ صرف طاقتور آئیڈیا ہی طاقتور آئیڈیا کا مقابلہ کر سکتا ہے۔ دیگر مقررین میں قائد اعظم یونیورسٹی کے پروفیسر ڈاکٹر مجیب افضل،سابق سیکرٹری دفاع لیفٹیننٹ جنرل (ر)آصف یاسین ملک اور سفیر اعید ملک شامل تھے۔

ڈائریکٹر جنرل آئی ایس ایس آئی اعزاز احمد چوہدری نے ورکنگ سیشن کی صدارت کی۔ مقررین نے ہندو قوم پرستی اور سیکولر بھارت کے دعووں کو زیر بحث لاتے ہوئے تجاویز پیش کیں کہ لبرٹی،مساوات اور غیر جانبداری کسی بھی ریاست کیلئے کیوں ضروری ہیں، بی جے پی کا مسقبل بھی زیر بحث لایا اور بی جے پی رہنمائوں کے فاشسٹ نظریات کو اجاگر کیا گیا۔ تمام مقررین نے اس بات پر اتفاق کیا کہ پاکستان کسی بھی صورت کشمیر سے دستبردار نہیں ہوگا۔ اعزاز چوہدری نے اپنے خیر مقدمی کلمات میں کہا کہ آرٹیکل370 اے اور 35اے کی تنسیخ سے نریندر مودی نے ہندو توا آئیڈیالوجی سے متعلق آر ایس ایس کی دیرینہ نظریاتی اور دلی خواہش پوری کی ہے،اس اقدام نے بھارت کے سیکولر دعووں پر کئی سوالات اٹھائے ہیں۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں