بلوچستان حکومت نے تاریخی اور سیاحتی مقام گوادر کی عظمت رفتہ کی بحالی کے لئے متعدد ترقیاتی سکیمیں شروع کی ہیں

پیر 21 اکتوبر 2019 23:23

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 اکتوبر2019ء) گوادر ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے حکام نے کہا ہے کہ بلوچستان کی حکومت نے تاریخی اور سیاحتی مقام گوادر کی ترقی کے لئے متعدد ترقیاتی سکیمیں شروع کی ہیں جس سے بہت جلد گوادر کی عظمت رفتہ بحال ہو جائے گی۔ پیر کو یہاں ’’اے پی پی‘‘ سے بات چیت کرتے ہوئے حکام نے کہا کہ گوادر کی شہری انتظامیہ کو گوادر کے عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لئے خصوصی ٹاسک دیا گیا ہے۔

انہوںنے کہا کہ 570 ملین روپے کی لاگت سے 6 کلومیٹر طویل سیوریج لائن تعمیر کی جا رہی ہے جس کا پہلا مرحلہ جلد مکمل ہو جائے گا۔ دوسرے مرحلے کے تحت 750 ملین روپے کی لاگت سے 16 کلومیٹر طویل سیوریج لائن پر کام پہلے مرحلہ کی تکمیل کے بعد شروع ہو جائے گا۔

(جاری ہے)

گوادر ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے حکام نے بتایا کہ یہ پہلی صوبائی حکومت ہے جو گوادر شہر کے پرانے انفراسٹرکچرکی بحالی اور تزئین و آرائش میں سبقت لے گئی ہے۔

صوبائی حکومت نے شہر کے پائیدار روڈ انفراسٹرکچر کی ترقی کے لئے مختص بجٹ کا بڑا حصہ اس مقصد کے لئے مختص کر دیا ہے جس سے ماہی گیروں کی بندر گاہ تک رسائی سہل ہو گی اور اپنی شکار کردہ مچھلی کی منڈیوں تک با آسانی منتقلی میں بھی مدد ملے گی۔ حکام نے کہا کہ گوادرڈویلپمنٹ اتھارٹی شہر کے ا فضل چوک میں ایک جدید یادگار تعمیر کرے گی جو ماسٹر پلان کا حصہ ہے اور اس منصوبے سے سیاحوں کی توجہ مبذول ہو گی۔اس کے علاوہ مشرقی خلیج کو گوادر سے ملانے والی ایکسپریس وے کی تعمیر سمیت اربوں روپے کے متعدد ترقیاتی منصوبے زیر تعمیر اور زیر غور ہیں۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں