پارلیمانی کمیٹی کے اجلاس کی تاریخ تبدیل کر دی گئی،اجلاس گیارہ دسمبر کو ہوگا

جمعہ 6 دسمبر 2019 23:39

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 دسمبر2019ء) چیف الیکشن کمشنر اور ممبران کی تقرری کا معاملہ،پارلیمانی کمیٹی کے اجلاس کی تاریخ تبدیل کر دی گئی۔

(جاری ہے)

جمعہ کو قومی اسمبلی نے باضابطہ تاریخ تبدیلی کا نوٹس جاری کر دیا،پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس 9 دسمبر کے بجائے اب 11 دسمبر کو ہو گا،کمیٹی چیف الیکشن کمشنر اور دو ممبران کے تقرر سے متعلق قائد اختلاف اور وزیراعظم کی جانب سے بھیجے گئے ناموں کا جائزہ لے گی،پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس چیئرپرسن شیری مزاری کی صدارت میں پارلیمنٹ ہاؤس میں ہو گا۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں