جماعت اسلامی کے زیر اہتمام 22 دسمبر کواسلام آباد میں ایک عظیم الشان اور تاریخی کشمیر مارچ منعقد ہو گا،

لاکھوں افراد اہل کشمیر پر بھارتی مظالم کے خلاف غم و غصے کا اظہار کر یں گے، امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق کشمیرکے حوالے سے چارٹر آف اسلام آباد پیش کر یں گے امیر جماعت اسلامی پنجاب ڈاکٹر طارق سلیم کا اسلام آباد میں پر یس کانفر نس سے خطاب

ہفتہ 7 دسمبر 2019 18:54

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 دسمبر2019ء) امیر جماعت اسلامی پنجاب ڈاکٹر طارق سلیم نے کہا ہے کہ جماعت اسلامی کے زیر اہتمام 22 دسمبر کواسلام آباد میں ایک عظیم الشان اور تاریخی کشمیر مارچ منعقد ہو گا جس میںلاکھوں افراد اہل کشمیر پر بھارتی مظالم کے خلاف غم و غصے کا اظہار کر یں گے، عظیم الشان پرو گرام میں امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق کشمیرکے حوالے سے چارٹر آف اسلام آباد پیش کر یں گے، مسئلہ کشمیر صرف جماعت اسلامی کا نہیں بلکہ پوری اٴْمت مسلمہ کا مسئلہ ہے ، اس مسئلے کو جماعت اسلامی نے زندہ کیا ہو ا ہے، 125دن سے مکمل محاصرے اور مواصلاتی لاک ڈائون کے باعث 80 لاکھ کشمیری اذیت ناک زندگی گزرانے پرمجبورہیں۔

9 لاکھ فوج نے انسانی، سیاسی، سماجی، معاشی ، معاشرتی اور مذہبی آزادیاںسلب کررکھی ہیں۔

(جاری ہے)

ان خیالات کااظہارانھوں نے اسلام آباد میں پر یس کانفر نس سے خطاب کر تے ہو ئے کیا۔اس موقع پر جماعت اسلامی پنجاب کے سیکرٹری جنرل اقبال خان،امیر جماعت اسلامی اسلام آباد نصراللہ رندھاوا، جماعت اسلامی پنجاب کے سیکرٹری اطلاعات انعام الحق اعوان ،ضلعی سیکرٹری اطلاعات سجاداحمدعباسی بھی ان کے ہمراہ تھے۔

ڈاکٹر طارق سلیم نے کہا اہل مغر ب جا نوروں کے حقوق کی بات تو کر تے ہیں مگر انھیں کشمیر میں مسلمانوں پر ہو نے والے مظالم کیو ں نظر نہیں آتے ڈاکٹر طارق سلیم نے کہا مقبوضہ کشمیر میں گرفتاریوں، شہادتوں اور مظالم کا سلسلہ جاری ہے۔ انھوں نے کہا کہ جماعت اسلامی ملک گیر کشمیر مار چز کے ذریعے عالم اسلام کے 56 اسلامی ممالک کو بھی کشمیر یوں کے حوالے سے اٴْن کا اخلاقی فر ض یا د دلانا چاہتی ہے۔ انھوں نے کہا اس موقع پر ہم سید علی گیلانی اور مقبوضہ کشمیرکی حر یت قیادت کو بھی خراج تحسین پیش کرتے ہیں جو جبر اور گھٹن کے اس ما حو ل میں بھی پو ری جرات اور استقامت کے ساتھ اپنی جدو جہد جاری رکھے ہو ئے ہیں۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں