مقبوضہ کشمیر کی صورتحال انسانی حقوق کے علمبرداروں کے منہ پر تھپڑ ہے، عظمیٰ گل

منگل 10 دسمبر 2019 17:35

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 دسمبر2019ء) جموں کشمیر سالیڈیرٹی موومنٹ کی چیئرپرسن عظمی گل نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر کی صورتحال انسانی حقوق کے علمبرداروں کے منہ پر تھپڑ ہے ، دنیا بھر میں کس منہ سے انسانی حقو ق کا دن منایا جا رہا ہے، عالمی یوم حقوق انسانی کے موقع پر اپنے بیان میں جموں کشمیر سالیڈیرٹی موومنٹ کی چیئرپرسن عظمی گل نے کہا کہ یہ دن انسانی حقوق کے دعویداروں کے منہ پر ایک بھرپور تھپڑ ہے ، ایک طرف امن و سلامتی کی باتیں کی جاتی ہیں جبکہ دوسری طرف عالمی ضمانت کاروں کی آنکھوں کے سامنے بے گناہ بے قصور مقبوضہ کشمیر کے مظلوموں کا خون بہہ رہا ہے ، بستیاں نذر آتش کی جارہی ہیں آبروئیں لٹ رہی ہیں اور کہا جاتا ہے کہ عالمی انسانی حقوق کا دن منایا جائے گا بھارتی ظلم چنگیز خان اور ہلاکو خان سے زیادہ لرزہ خیز تاریخ لکھ رہا ہے عالمی ضمیر مردہ ہو چکا ہے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں