سی ڈی اے کی انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ کا مختلف سیکٹروں میں غیر قانونی تعمیرات اور تجاوزات کے خلاف آپریشن جاری

جمعرات 12 دسمبر 2019 23:01

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 دسمبر2019ء) سی ڈی اے کی انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ نے جمعرات کے روز اسلام آباد کے مختلف سیکٹروں میں غیر قانونی تعمیرات اور تجاوزات کے خلاف آپریشن جاری رکھا اور مختلف تجاوزات کے خاتمے کے ساتھ غیر قانونی تعمیرات کو بھی گرا دیا۔ آپریشن کے دوران سیکٹر G-8/4 میں سرکاری زمیں پر بنائے گئے ایک غیرقانونی چھپر ہوٹل کو گرا نے کے علاوہ سیکٹر G-8/1 میں سٹریٹ نمبر20 اورگلی نمبر86کے بالمقابل پبلک پارک میں سے بلڈنگ میٹریل کو ویلڈوزر کی مدد سے ہٹا دیا گیا۔

اس ضمن میں ایک شخص کی طرف سے مذاحمت کرنے پر اسکے خلاف کار سرکار میں مداخلت کرنے پر تھانہ کراچی کمپنی میں درخواست برائے کاروائی دے کر انکے حوالے کر دیا گیا۔اسی طرح سیکٹر G-10/4کی گلی نمبر 37میں ایک غیر قانونی تعمیر کیے گئے کمرہ کو بھی گرا دیا گیا جبکہ سیکٹر G-11 اورF-11 کی درمیانی گرین بیلٹ نزد میرا آبادی پر ایک غیر قانونی دیوار کو بھی مسمار کر دیا گیا۔

(جاری ہے)

دریں اثنائ سیکٹر F-12 میں غیر قانونی طور پر بنائے گئے دو بھینسوں کے باڑے بھی گرا کر سرکاری زمین کو خالی کروایا گیا جبکہ سیکٹر F-10/3 سروس روڈ نزد گلی نمبر1 میں پلاٹ نمبر314 کے بالمقابل گرین بیلٹ پر بنایا گیا 01عدد غیر قانونی کمرہ بھی گرا دیا گیا۔ ###### 12-12-19/--435 #h# w بنگلہ دیش کے وزیر خارجہ اور وزیر داخلہ کا دورہ بھارت منسوخ بھارت میں سیٹیزن شپ ایکٹ کی منظوری کے بعد وزراء نے اس دورے کو منسوخ کیا، اقلیتوں کے ساتھ نارواسلوک کے بھارتی الزامات کو مسترد کردیا #/h# ؁اسلام آباد(آن لائن) بنگلہ دیش کے وزیر خارجہ اور وزیر داخلہ کا دورہ بھارت منسوخ، بنگلہ دیش وزیر خارجہ اے کے عبدالمومن اور وزیر خارجہ اسد الزمان نے بھارت کا دورہ کرنا تھا۔

تفصیلات کے مطابق بنگلہ دیش کے وزیر خارجہ اور وزیر داخلہ نے بھارت کا دورہ کرنا تھا مگر بھارت میں سیٹیزن شپ ایکٹ کی منظوری کے بعد بنگلہ دیش وزراء نے اس دورے کو منسوخ کر دیا ہے اور اقلیتوں کے ساتھ نارواسلوک کے بھارتی الزامات کو مسترد کر دیا ہے، تاہم سٹیزن شپ ایکٹ بھارت کے سیکولر کردار کو نقصان پہنچا سکتا ہے، جبکہ بھارتی حکام کا کہنا ہے کہ بنگلہ دیش وزراء کے دورے کی منسوخی کا سٹیزن شپ ایکٹ سے تعلق نہیں ہے، بنگلہ دیش کے وزیر خارجہ اے کے عبدالمومن نے بھارت کا دورہ کرنا تھا اور وزیر خارجہ اسد الزمان نے بھارتی شہر میگھالیہ کے دورے پر جانا تھا لیکن دونوں وزراء نے بھارت میں سٹیزن شپ ایکٹ کی منظوری کے باعث اپنا دورہ منسوخ کر دیا ہے، بھارت کے مختلف شہروں میں بھی سٹیزن شپ ایکٹ کی منظوری کے خلاف بھی مظاہرے کئے جارہے ہیں۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں