موٹروے پولیس عوام کی سیفٹی کے لئے ہر دم کو شاں ہے، اے ڈی خواجہ

منگل 28 جنوری 2020 15:25

موٹروے پولیس عوام کی سیفٹی کے لئے ہر دم کو شاں ہے، اے ڈی خواجہ
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 جنوری2020ء) انسپکٹر جنرل نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس اے ڈی خواجہ نے کہا ہے کہ موٹروے پولیس عوام کی سیفٹی کے لئے ہر دم کو شاں ہے، پبلک سروس انفارمیشن مینجمنٹ سنٹر میں مسافر بردار گاڑیوں کا ڈیٹا ایک جدید ترین سافٹ ویر کے تحت مرتب کیا جا رہا ہے جس میں پی ایس ویگاڑیوں کی فٹنس ،پی ایس وی گاڑیوں کے ڈرایئوروں کے معلومات اور دیگر اہم معلومات اکھٹی کی جا رہی ہیں۔

ان خیالات کا انہوں نے منگل کو پبلک سروس انفارمیشن مینجمنٹ سنٹر کا افتتاح کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر تقریب میں ڈی آئی جی موٹروے زون اشفاق احمد ، سیکٹر کمانڈر سلمان علی خان اور موٹروے پولیس کے دیگر افسران بھی موجود تھے۔ اس موقع پر آئی جی موٹروے پولیس نے کہا کہ موٹروے پولیس عوام کی سیفٹی کے لیے ہر دم کو شاں ہے۔

(جاری ہے)

یہ سسٹم بھی اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے، اس سسٹم کے تحت مسافر بردار گاڑیوں کا ڈیٹا ایک جدید ترین سافٹ ویر کے تحت مرتب کیا جا رہا ہے جس میں پی ایس وی(PSV)گاڑیوں کی فٹنس ،پی ایس وی گاڑیوں کے ڈرایئوروں کے معلومات اور دیگر اہم معلومات اکھٹی کی جا رہی ہیں ، ان معلومات کو استعمال کرتے ہوئے جو پبلک سروس گاڑیاں معیار پر پورا نہیں اُترتی انہیں موٹروے پر سفر کرنے کی اجازت نہیں ہوگی۔

اسی طرح جن پی ایس وی ڈرایئوروں کے پاس معیار کے مطابق لایئسنس نہیں ہو گا وہ موٹروے پر گاڑی نہیں چلا سکے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ مستقبل قریب میں اس سافٹ وئر کے تحت پی ایس وی گاڑیوں کی فٹنس مثلاً روٹ پرمٹ ختم ہونے کی تاریخ، ٹائروں کی معیاد،ڈرایئوروں کی لائسنس کی معیاد ،وغیرہ شامل ہیں پی ایس وی گاڑی کے مالکاون وغیرہ کو بذریعہ ایس ایم ایس مطلع کیا جایئگا۔

انہوں نے مزید بتایا کہQRکوڈ بھی متعارف کریا جا رہاہے۔ ایک مخصوص QRاسٹیکر ہر گاڑی پر لگایا جائے گا۔جسے سواریاں اپنے موبائل فون پر سکین کر کے متعلقہ پی ایس وی گاڑی کی مکمل معلومات پنے پاس محفوظ کر سکیں گے۔یا کسی عزیز و اقارب کو بھیج سکیں گے۔اس تمام سستم کا بنیادی مقصد موٹروے پر ہونے والے ایکسڈنٹ پر قابو پانا ہے تاکہ عوام بخیریت اپنی منزل مقصود پر پہنچ سکیں گے۔مزید آئی جی موٹروے اے ڈی خواجہ نے ڈی آئی جی موٹروے زون اشفاق احمد اور سیکٹر کمانڈر سلمان علی خان کی کوششوں کو سراہتے ہوئے زور دیا کہ دور جدیدمیں ٹیکنالوجی کو استعمال کرتے ہوئے عوام کے لیے زیادہ سے زیادہ محفوظ اور آرام دہ سفر کو یقینی بنایا جائے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں