تھانہ رمنا پولیس نے پاکستان ریلوے کے شعبہ لینڈ کے ملازم کی گاڑی چوری کا پرچہ درج کر لیا

جمعرات 27 فروری 2020 20:12

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 فروری2020ء) تھانہ رمنا پولیس نے اسلام آباد ہائیکورٹ کے باہر پارکنگ سے پاکستان ریلوے کے شعبہ لینڈ کے ملازم کی گاڑی چوری کا پرچہ وقوعہ کے 4دن بعد درج کر لیا ہے ، درخواست گذار نے ایف آئی آر کے اندارج کے لئے دھکے کھاتے رہے۔ تھانہ رمناپولیس کو پاکستان ریلوے کے شعبہ لینڈ کے ملازم سید شیراز حسین شاہ نے درخواست دی کہ 24فروری کو صبح 9بجکر 50منٹ پر لاء آفیسر محمد ایاز کے ہمراہ سرکاری کیس کی پیروی کے لئے اسلام آباد ہائیکورٹ کے باہر پارکنگ میں اپنی گاڑی نمبرZY-161 ،ٹیوٹا کرولا رنگ سیاہ ماڈل 2004 کھڑی کی اور کیس کے سلسلے میں ہائیکورٹ کے اندر گئے کیس کی پیروی ختم ہونے کے بعد 11بجے ہائیکورٹ سے باہر آئے تو گاڑی موجود نہیں تھی ،ہماری گاڑی نامعلوم چور لے اڑے ہیں اس درخواست پر وقوعہ کے 4دن بعد جعمرات کو تھانہ رمنا میں ایف آئی آر درج کی گئی ۔

(جاری ہے)

درخواست گذار نے بتایا کہ وقوعہ کے فوراً بعد ریسکو15کو کال کرنے کے بعد تمام قانونی تقاضے پورے کیے لیکن پولیس ایف آئی آر کے اندارج میں تاخیر کرتی رہی ، اعلی پولیس حکام کے پاس جانے کے بعد وقوعہ کے اتنے دن بعد ایف آئی آر درج کی گئی ،درخواست گذار نے وزیر داخلہ اور آئی جی اسلام آباد سے تاخیر سے ایف آئی آر کے اندراج پر نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں