ي* چین اور پاکستان کی دوستی ہر مشکل وقت میں پہلے سے بھی زیادہ مضبوط ہوئی ہے،سردار تنویر الیاس

ٓ ضرورت کے وقت چین اور پاکستان کبھی بھی ایک دوسرے کے ساتھ کھڑے ہونے سے پیچھے نہیں ہٹے ہیں aمشکل کی اس گھڑی میں پاکستانیوں کو گھبرانے کی ضرورت نہیں، تمام افراد معاشرتی فاصلہ برقرار رکھنے کے لئے غیر ضروری رابطے سے گریز کریں، چیئرمین پنجاب بورڈ آ ف انویسٹمنٹ اینڈ ٹریڈ

اتوار 29 مارچ 2020 21:05

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 29 مارچ2020ء) چیئرمین پنجاب بورڈ آ ف انویسٹمنٹ اینڈ ٹریڈ سردار تنویر الیاس خان نے کہا ہے کہ چین اور پاکستان کی دوستی ہر مشکل وقت میں پہلے سے بھی زیادہ مضبوط ہوئی ہے۔ ضرورت کے وقت چین اور پاکستان کبھی بھی ایک دوسرے کے ساتھ کھڑے ہونے سے پیچھے نہیں ہٹے ہیں۔ پاکستان اور چین کی دوستی کی مثال پوری دنیا میں دی جاتی ہے۔

پاکستان کی ترقی میں چین نے ہمیشہ اہم کردار ادا کیا ہے۔ ہمیں صنعتی شعبے ، دفاع ، مواصلات یا انفراسٹرکچر میں جس تعاون کی ضرورت ہے چین ہم سے پوچھنے سے پہلے ہی ہماری مدد کو پہنچ جاتا ہے۔ موجودہ بحرانوں کے دوران ہمارا بہترین دوست ملک ہونے کی حیثیت سے چین ہماری مدد کر رہا ہے۔ سردار تنویر الیاس خان نے کہا ہے کہ چین کی مدد سے ہم نہ صرف کرونا وائرس پر قابو پا سکیں گے بلکہ ہم چین کے ساتھ ساتھ دیگر ممالک کی بھی مدد کر سکیں گے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ مشکل کی اس گھڑی میں پاکستانیوں کو گھبرانے کی ضرورت نہیں بلکہ تمام افراد معاشرتی فاصلہ برقرار رکھنے کے لئے غیر ضروری رابطے سے گریز کریں۔ انہوں نے کہا کہ حکومتی ہدایات پر عمل کرنے سے ہی ہم کرونا سے جیت سکتے ہیں۔ مغرب کے ممالک کے مقابلے میں ہماری کارکردگی کہیں بہتر ہے لہذا ہمیں اپنے نظام اور حکومت پر اعتماد کرنا چاہئے اور ضروریات کے مطابق لوگوں کو اپنی ضلعی انتظامیہ کی ہدایت پر عمل کرنا چاہئے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں