حکومت کورونا وائرس سے بچاؤ کیلئے موثر اقدامات کررہی ہے،ڈاکٹر خان ڈھانڈلہ

جمعہ 3 اپریل 2020 22:14

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 اپریل2020ء) پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر افضل خان ڈھانڈلہ نے کہا کہ حکومت کورونا وائرس سے بچاؤ کیلئے موثر اقدامات کررہی ہے۔ عوام کا احتیاطی تدابیر پر عمل کرنے سے بہتر نتائج دیکھنے کو مل رہے ہیں۔ یہ بات انہوں نے ’’اے پی پی‘‘ سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کورونا وائرس کی وجہ سے مشکل وقت ضرور ہے لیکن عوام اور حکومت کے اکٹھے کھڑے ہونے کی وجہ سے جیت لوگوں کی ہوگی۔

انہوں نے کہا عوام اسی طرح احتیاطی تدابیر پر عمل کرنے کا سلسلہ جاری رکھیں ' کیوں کہ یہی وقت کی ضرورت ہے۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں حکومت نے معاشی پیکج سمیت دیگر اقدامات اٹھائے ہیں جوکہ مشکلات کا شکار عوام کو ریلیف دے رہے ہیں۔ انہوں نے کہا وہ وقت دور نہیں جب کورونا کیخلاف جاری جنگ میں کامیابی ہوگی۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں