اسلام آباد،3کروڑ 20لاکھ کے جعلی چیک دینے والے میاں بیوی پر مقدمہ درج

دونوںکے فرارہونے پر 2تھانوں کی پولیس کے چھاپے

ہفتہ 4 اپریل 2020 23:48

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 04 اپریل2020ء) تھانہ کو ہسار کی حدود میں 3کروڑ 20لاکھ کے جعلی چیک دینے والے میاں بیوی پر مقدمہ درج ۔ مدعی نے الگ الگ تھانوں میں مقدمات درج کروائے۔ میاں بیوی کے فرارہونے پر 2تھانوں کی پولیس کے چھاپے ۔ تفصیلات کے مطابق مدعی زاہد محمود کو کاروباری لین دین کے سلسلے میں محمد شاہد اور ثوبیہ شاہد دونوں نے الگ الگ 1کروڑ 60لاکھ روپے کے چیک دئیے جو ڈس آنر ہوگئے۔

(جاری ہے)

مدعی نے ثوبیہ شاہد کے خلاف ویمن تھانہ میں ٖایف آئی آر درج کروائی اور محمد شاہد کے خلاف کوہسار تھانے میں مقدمہ درج کروایا۔ مگر دونوں ملزمان تاحال گرفتار نہ ہوسکے۔ اس موقع پر ویمن تھانے کی تفتیشی افسر مصباح شہباز کا کہنا تھا کہ پولیس ثوبیہ شاہد کی گرفتاری کے لئے جگہ جگہ چھاپے ماررہی ہے جلد ہی ملزمہ گرفتار ہوجائے گی اور دوسری طرف تھانہ کو ہسار کے تفتیشی افسر مختیار احمد کا کہنا تھا کہ ملزم محمد شاہد تاحال فرار ہے مگر پولیس جلد ہی شاہد کو گرفتار کرلے گی۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں