ملک بھر میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد میں اضافہ جاری

کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 2 لاکھ 21 ہزار 896 تک جا پہنچی ،زیادہ صحتیاب ہونے والے مریضوں کی تعداد بڑھنے لگی، نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر

جمعہ 3 جولائی 2020 21:03

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 03 جولائی2020ء) ملک بھر میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد میں اضافہ جاری ہے ۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر نے تازہ اعداد و شمار کے مطابق ملک میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 2 لاکھ 21 ہزار 896 تک جا پہنچی ۔ میں ایکٹیو کیسز سے زیادہ صحتیاب ہونے والے مریضوں کی تعداد بڑھنے لگی ہے ، صحتیاب ہونے والے مریضوں کی تعداد ایک لاکھ 13ہزار 626 ہو گئی ،گزشتہ 24 گھنٹوں میں 8929 مریضوں نے کورونا کو شکست دی جبکہ مزید 78 اموات ہوئیں۔

(جاری ہے)

این سی او سی کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں میں 4 ہزار 087 نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔گذشتہ 24 گھنٹوں میں 22 ہزار 941 ٹیسٹ کیے گئے ۔مجموعی طور پر 13 لاکھ 50 ہزار 773 ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔ملک بھر میں مجموعی اموات کی تعداد 4551 ہو گئی۔ سندھ میں کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثرہ مریضوں کی تعداد 89225 ہو گئی۔ پنجاب میں دوسرے نمبر پر آگیا مریضوں کی تعداد 78956 رپورٹ ہوئے ۔کے پی میں کورونا وائرس سے متاثر مریضوں کی تعداد 27110 ، بلوچستان میں 10666 ہو گئی۔ این سی او سی کے مطابق اسلام آباد میں کورونا سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 13195, آزاد جموں و کشمیر 1160 گلگت میں 1524 ہو گئی ہے ۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں