نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس نے قومی شاہراہوں اور موٹرویز پر سفر کرنے والوں کے لئے خصوصی احتیاط برتنے کی ایڈوائزری جاری کردی

ہفتہ 4 جولائی 2020 22:40

نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس نے قومی شاہراہوں اور موٹرویز پر سفر کرنے والوں کے لئے خصوصی احتیاط برتنے کی ایڈوائزری جاری کردی
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 جولائی2020ء) نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹر وے پولیس نے ملک کے مختلف علاقوں میں حالیہ شدید بارش اور آندھی کے دوران قومی شاہراہوں اور موٹر ویز پر سفر کرنے والوں کے لئے خصوصی احتیاط برتنے کی ایڈوائزری جاری کر دی ہے۔ موٹروے پولیس کے ترجمان کی طرف سے جاری ایڈوائزری میں کہا گیا ہے کہ ہفتہ کو مون سون کی بارشوں کے آغاز کے باعث محکمہ موسمیات نے شدید بارشوں کا سلسلہ شروع ہونے کی پیشنگوئی کی ہے اور تمام محکموں کے لئے الرٹ جاری کیا ہی- ترجمان نے کہا کہ موسمی صورتحال کے پیش نظر اور محفوظ سفر کو یقینی بنانے کے لئے موٹر وے پولیس کی جانب سے یہ ایڈوائزری جاری کی جا رہی ہے۔

(جاری ہے)

ترجمان نے کہا کہ شہریوں سے گزارش ہے کہ غیرضروری سفر سے گریز کریں اور بارش کے دوران ان ہدایات پر عمل کریں- دوران بارش گاڑی کی رفتار کم رکھیں، خشک سڑک کی نسبت گیلی سڑک پر رٴْکنے میں زیادہ وقت لگتا ہے، اس لئے اگلی گاڑی سے درمیانی فاصلہ زیادہ رکھیں.گاڑی کے اگلے اور پچھلے شیشے صاف رکھیں، سفر شروع کرنے سے پہلے ہیلپ لائن 130 سے مدد لیں تاکہ کسی دشواری کا سامنا نہ کرنا پڑی- ترجمان موٹروے پولیس نے مزید کہا کہ موٹر ویز پر سفر کرنے والوں کے لئے موبائل فون ایپلیکیشن "این ایچ ایم پی ہمسفر" میں تازہ ترین ٹریول ایڈوائزری جاری کر دی گئی ہے، سفر شروع کرنے سے پہلے اور دوران سفر ایپلیکیشن کا استعمال مفید ثابت ہوسکتا ہے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں