کشمیر کاز کو اجاگر کرنے کے لئے رن فار کشمیر ورچوئل ٹیلی میراتھن کا آغاز (آج) ہو گا

جمعرات 13 اگست 2020 21:15

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 اگست2020ء) کشمیر کاز کو اجاگر کرنے کے لئے رن فار کشمیر ورچوئل ٹیلی میراتھن کا آغاز (آج) جمعہ کو یوم پاکستان کے موقع پر ہو گا۔ پہلے مرحلہ میں اسلام آباد اور چاروں صوبوں میں یہ میراتھن ہو گی۔

(جاری ہے)

اس ضمن میں تقریب سپورٹس کمپلیکس میں ساڑھے 4 بجے ہو گی۔ وفاقی وزیر امور کشمیر و گلگت بلتستان علی امین گنڈاپور، وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر شبلی فراز، چیئرمین پارلیمانی کشمیر کمیٹی شہریار آفریدی، وفاقی وزیر برائے بین الصوبائی رابطہ ڈاکٹر فہمیدہ مرزا، اراکین پارلیمنٹ اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد اس میں شرکت کریں گے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں