این سی او سی نے کورونا وائرس کے حوالے سے تازہ ترین اعداد وشمار جاری کر دیئے

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 752 مریضوں کے ٹیسٹ مثبت، 9 مریض جاں بحق

جمعہ 18 ستمبر 2020 17:07

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 ستمبر2020ء) نیشنل کمانڈ اینڈآپریشن سنٹر (این سی او سی) نے کورونا وائرس کے حوالے سے تازہ ترین اعداد وشمار جاری کر دیئے ہیں۔ جمعہ کو این سی او سی سے جاری کردہ اعدادو شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 752 مریضوں کے ٹیسٹ مثبت آئے اور 9 مریض ملک بھر کے ہسپتالوں میں جاں بحق ہوئے۔

گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران کوویڈ19 کے 33 ہزار 865 ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے سندھ میں 13 ہزار 787، پنجاب میں 11 ہزار 928، خیبرپختونخوا میں 2 ہزار 395، اسلام آباد میں 3 ہزار 80، بلوچستان میں ایک ہزار 574،گلگت بلتستان میں 442، آزاد کشمیر میں 659 ٹیسٹ شامل ہیں۔ اب تک ملک بھر میں کوویڈ19 سے صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 2 لاکھ 91 ہزار 683 ہو چکی ہے۔آزاد کشمیر اور بلوچستان میں کوویڈ19 کا کوئی بھی مریض اس وقت وینٹیلیٹرز پر نہیں ہے جبکہ ملک بھر میں کوروناکوویڈ19 کے لیے مختص 1 ہزار 912 وینٹیلیٹرز پر کووڈ۔

(جاری ہے)

19 کے 106 مریض ہیں۔ ملک بھر میں کووڈ۔19 کے ایکٹو کیسز کی تعداد 6 ہزار 295 ہے۔ ملک بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 3 لاکھ 4 ہزار 386 ہے جن میں سے آزاد کشمیر میں 2 ہزار 472، بلوچستان میں 13 ہزار 991، گلگت بلتستان میں 3 ہزار 381، اسلام آباد میں 16 ہزار 33، خیبر پختونخوا میں 37 ہزار 242، پنجاب میں 98 ہزار 142 اور سندھ میں ایک لاکھ 33 ہزار 125 مریض ہیں۔

ملک بھر میں کووڈ۔19 سے جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 6 ہزار 408 ہے جن میں سے سندھ میں 2 ہزار 455 جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 4 افراد ہسپتالوں میں اس وائرس کی وجہ سے جاں بحق ہوئے، پنجاب میں 2 ہزار 225 اموات ہوئیں جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 2 مریض ہسپتالوں میں اس وائرس سے جاں بحق ہوئے،خیبر پختونخوا میں ایک ہزار 257، اسلام آباد میں کل 180 جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 2 افراد ہسپتالوں میں اس وائرس کی وجہ سے جاں بحق ہوئے، بلوچستان میں 145، گلگت بلتستان میں 80 اموات ہوئیں جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ایک مریض ہسپتال میں اس وائرس سے جاں بحق ہوا، آزاد کشمیر میں اس وائرس سے 66 اموات ہو چکی ہیں۔

اب تک ملک بھر میں کووڈ۔19 کے 30 لاکھ 90 ہزار 660 ٹیسٹ کیے گئے۔ملک بھر میں کووڈ۔19 کے علاج کیلئے مختص 735 ہسپتالوں میں 804 مریض زیر علاج ہیں۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں