کووڈ 19 کی وباء کے باوجود پاکستان میں سیاحت بحال ہورہی ہے‘ پاکستان بہترین سیاحتی مواقع پیش کرنے والی سرزمین ہے جو اپنی روایتی مہمان نوازی کی بنیاد پر سیاحوں کی منتظر ہے‘ سید ذوالفقار عباس بخاری

پیر 28 ستمبر 2020 00:30

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 ستمبر2020ء) وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سمندر پار پاکستانیز و ترقی انسانی وسائل سید ذوالفقار عباس بخاری نے کہا ہے کہ کووڈ 19 کی وباء کے باوجود پاکستان میں سیاحت بحال ہورہی ہے۔ اتوار کو اپنے ایک ٹویٹ میں معاون خصوصی نے کہا کہ سفری و سیاحت کی بین الاقوامی صنعت نے کورونا وباء جیسا سخت وقت کبھی نہیں دیکھا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ دنیا کو اس طرح کے حالات کا کبھی سامنا نہیں کرنا پڑا جس کی وجہ سے پاکستان میں بھی سیاحت کا شعبہ بری طرح متاثر ہوا ہے۔ عالمی یوم سیاحت کے موقع پر وزیراعظم کے معاون خصوصی و نیشنل ٹورازم کوآرڈینیشن بورڈ کے چیئرمین سید ذوالفقار عباس بخاری نے کہا کہ پاکستان بہترین سیاحتی مواقع پیش کرنے والی سرزمین ہے جو اپنی روایتی مہمان نوازی اور متنوع سیاحت کے بھر پور مواقع کی بنیاد پر سیاحوں کی منتظر ہے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں