پیپلز پارٹی کیپٹن صفدر کی گرفتاری کی مذمت اور سندھ پولیس کہہ رہی ہے گرفتاری قانون کے مطابق ہے ، شہزاد اکبر

پیر 19 اکتوبر 2020 23:45

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 اکتوبر2020ء) مشیر داخلہ شہزاد اکبر نے کہا ہے کہ ایک طرف مریم پیپلز پارٹی کے پرویز اشرف کیساتھ بیٹھ کر ایف آئی آر اور گرفتاری کی مذمت کر رہی ہیں،دوسری طرف سندھ پولیس کا کہنا ہے گرفتاری قانون کے مطابق ہے۔

(جاری ہے)

اپنے بیان میںانہوںنے کہاکہ ایسا لگتا ہے کہ سندھ حکومت نے اس معاملے میں خود کو فاصلے پر کر لیا ہے، مریم صاحبہ ! سندھ حکومت آپ کے ساتھ پریس کانفرنس میں نہیں ہے۔ انہوںنے کہاکہ مریم صفدر کیا آپ کھیل کھیل رہی ہیں، یا آپ کے ساتھ کھیل کھیلا جا رہا ہی

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں