وزیردفاع کی شاہراہ جمہوریت پر اسمبلی گیٹ پر مسلح شخص کی گرفتاری پر ڈی ایس پی نیشنل اسمبلی کی تعریف

پیر 19 اکتوبر 2020 23:45

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 اکتوبر2020ء) گذشتہ دنوں شاہراہ جمہوریت پر اسمبلی گیٹ پر ایک بامسلح شخص کو گرفتار کرنے اور اور فرائض منصبی کی اچھی ادائیگی پر وفاقی وزیر دفاع پرویز خٹک نے ڈی ایس پی نیشنل اسمبلی محمد عقاب کو تعریفی سند دی اور کہا کہ امید ہے کہ آئندہ بھی اسی طرح اپنے فرائض سرانجام دیتے ہوئے اچھی ڈیوٹی کریں گے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں