کراچی واقعہ پر دونوں بڑی جماعتیں گیم کھیل رہی ہیں،شہزاد اکبر

وفاقی حکومت معاملے سے دور ہے ،جے آئی ٹی کیس میں آئی جی سندھ مشتاق مہرکاباقاعدہ نام آیاتھا، مشیر داخلہ

جمعرات 22 اکتوبر 2020 20:26

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 اکتوبر2020ء) مشیر داخلہ و احتساب بیرسٹر شہزاد اکبر نے کہا ہے کہ کراچی واقعے پر یا تو بلاول بھٹو ن لیگ کے ساتھ کوئی کھیل کھیل رہے ہیں یا پھر دونوں جماعتیں مل کر کوئی بڑا گیم کھیل رہی ہیں۔ جمعرات کے روز میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شہزاداکبر نے کہا کہ ہم نے وفاقی حکومت کومعاملے سے دور رکھا ہے وفاقی حکومت پراپوزیشن پہلے ہی الزامات لگارہی ہوتی ہے۔

شہزاداکبر نے کہا کہ جے آئی ٹی کیس میں آئی جی سندھ مشتاق مہرکاباقاعدہ نام آیاتھا، مشتاق مہرپرجے آئی ٹی کیس میں گواہان کوہراساں کرنیکاالزام ثابت ہواتھا، آئی جی سندھ کے معاملے میں وفاقی حکومت کہاں سے آرہی ہے، قابل ضمانت جرم میں گرفتار کرنیکی کیاوجہ بنتی ہے۔

(جاری ہے)

ان کا کہنا تھا کہ عطاتارڑ نے گزشتہ روز ٹوئٹ کے ذریعے مجھے دھمکی دی ہے، راناثنااللہ بھی آئے روز مجھے دھمکیاں دیاکرتے تھے۔

انہو ںنے کہا کہ شہبازشریف کی جانب سے کہاگیاکہ نیب نے کیمرے لگائے ہیں، شہبازشریف کوتمام چیزیں چیک کرائیں اور بتایا گیا کیمرے نہیں یہ لو گ عوام کو بے وقوف بنا تے ہیں ، شہبازشریف کوجیل بی کلاس دی گئی ہے یہ لوگ عدالت میں جوکیس ہوتاہے اس پرنہیں آتے، کمرمیں دردہوگیا،کھانادرست نہیں اس قسم کی باتیں کرنے آتے ہیں ۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں