انتخابی منشور میں کیا گیا وعدہ پی ٹی آئی نے پورا کردیا ہے۔ علی نواز اعوان

امید ہے سینیٹ سے بھی یہ بل باآسانی پاس ہو جائے گا، خالد چوہدری، چوہدری ندیم

ہفتہ 24 اکتوبر 2020 21:36

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 اکتوبر2020ء) آل پاکستان انجمن تاجران کے صدر اجمل بلوچ اور سیکریٹری خالد چوہدری کی قیادت میں اسلام آباد بھر کے تاجر نمائندوں نے وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سی ڈی اے علی نواز اعوان سے ملاقات کی، پھول پیش کیے اور شکریہ ادا کیا کہ پی ٹی آئی نے اسلام آباد کے تاجروں کا دیرینہ مسئلہ حل کروا دیا اور رینٹ رسٹریکشن ترمیمی بل قومی اسمبلی سے پاس کروایا۔

وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر اور قائمہ کمیٹی برائے داخلہ کے چیئرمین راجہ خرم نواز کا بھی شکریہ ادا کیا گیا اس موقع پر معاون خصوصی علی نواز اعوان نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ قانون کرایہ داری کا بل پاس کروا کر انتخابی منشور میں کیا گیا وعدہ پورا کیا ہمیں تاجروں کی مشکلات کا احساس ہے۔

(جاری ہے)

ٹاسک فورس کے چیئرمین چوہدری ندیم گجر کو بھی کریڈٹ جاتا ہے جنہوں نے بر وقت دباؤ ڈالا۔

کر آل پاکستان انجمن تاجران کے صدر اجمل بلوچ نے کہا کہ قانون کرایہ داری میں ترمیم سے تاجروں کو ریلیف ملے گا اور گزشتہ کئی دہائیوں سے درپیش مشکلات سے چھٹکارا ملے گا۔خالد چوہدری اور چودھری ندیم الدین نے کہا کہ امید کرتے ہیں کہ اراکین سینیٹ بھی باآسانی یہ ترمیمی بل پاس کر دیں گے انہوں نے کہا کہ اس ترمیم کو منصفانہ بنایا گیا ہے اور آئی سی سی آئی کو مصالحتی کردار دیا گیا ہے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں