مظلوم کشمیریوں کے یومِ سیاہ کے موقع پر حکومتی خاموشی پراسرار،سید سبطِ حیدر بخاری

پشاور دہشتگردی حملہ انتہائی افسوسناک اور قابلِ مذمت: ملک سے دہشت گردی اور انتہا پسندی کے خاتمے کے لیے حکومت کو بیان بازی سے آگے بڑھتے ہوئے عملی اقدامات یقینی بنانا ہونگے، سینئر رہنما پاکستان پیپلز پارٹی

منگل 27 اکتوبر 2020 23:46

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 اکتوبر2020ء) سینئر رہنما پاکستان پیپلز پارٹی سید سبطِ حیدر بخاری نے مظلوم کشمیریوں کے یومِ سیاہ کے حوالے سے جاری بیان میں کہا ہے کہ حکومت کو کشمیرکے حوالے سے ایک متحرک اور عملی حکمتِ عملی یقینی بنانا ہوگی، 27اکتوبر وہ دن ہے جب کشمیر کا الحاق مہاراجہ ہری سنگھ نے بھارت سے کرتے ہوئے بھارت سے فوجی امداد طلب کی، یہی وہ دن تھا جب مظلوم کشمیری عوام کو مہاراجہ کی محکومی سے اٹھا کر بھارت کے آگے ڈال دیا گیااور اسی وجہ سے مظلوم کشمیری دنیا بھر میں اس دن کو یومِ سیاہ کے طور پر مناتے ہیں۔

سینئر رہنما پاکستان پیپلز پارٹی سید سبطِ حیدر نے کہا کہ موجودہ حکومت کسی بھی سطع پر نا تو درست انداز میں ملک و قوم کی ترجمانی کر سکتے ہیں اور نہ ہی ملک و قوم کو درپیش چیلنجز سے باہر نکالنے کی اہلیت و قابلیت رکھتے ہیں ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ملک حکومتی وزراء اور وزیر اعظم کی غیر سنجیدگی کے سبب مہنگاہی، بیروزگاری اور توانائی کے شعبوں میں ایک بحرانی کیفیت تیزی سے پروان چڑھ رہی ہے۔

پشاور میں مدرسے پر افسوسناک حملے کو قابلِ مذمت قرار دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکومت اور حکومتی اداروں کو ملک سے دہشت گردی اور انتہاپسندی کی عفریت کے خاتمے سے باہر نکلنے کے لیے بیان بازی سے آگے بڑھتے ہوئے ایک مربوط اور موثر حکمتِ عملی یقینی بنانا ہوگی تاکہ ملک سے اس عفریت کا خاتمہ یقینی بنایا جا سکے۔ سینئر رہنما پاکستان پیپلز پارٹی نے کہا کہ موجودہ حکومت گزشتہ دو سال میں ملک و قوم کو مسائل اور چیلنجز کی دلدل میں دھکیل چکی ہے اور گزشتہ دو سال میں مہنگائی کی شرح میں ہوشربا اضافہ ہو چکا ہے جبکہ دوسری جانب ملک میں پچاس لاکھ نئے گھروں کی تعمیر اور ایک کروڑ نئی نوکریوں کی دعویدار تبدیلی حکومت نے گزشتہ ہفتے پاکستان ریڈیو سے یکمشت749افراد کو نکال باہر کیا جس سے اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ یہ سلیکٹڈ حکومت عوام سے کس قدر سنجیدہ ہے اور انکے مسائل کے حل کے حوالے سے کس قدر کوشاں ہے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں