صدرمملکت کی تقریر الفاظ کا گورکھ دھندہ ، سائنس کو اہمیت نہ دے کر ہمیں عجیب وسوسوں میں ڈال دیا ہے ،سینیٹر گل بشریٰ

کورونا سے شدید نقصان کا سامنا کرنا پڑا مگر حکومت کی جانب کوئی خاطر خواہ کام نہیں کیے ،ایوان بالا میں صدر عارف علوی کی تقریر پربحث کے دوران اظہار خیال

منگل 26 جنوری 2021 20:33

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 جنوری2021ء) ایوان بالا میںصدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کی تقریر پربحث میں حصہ لیتے ہوئے سینیٹر گل بشریٰ نے کہاکہ صدر مملکت کی تقریر پر بات کرنے کا موقع ملنا میرے لیے خوشی ہے ،انہوںنے سائنس کو اہمیت نہ دے کر ہمیں عجیب وسوسوں میں ڈال دیا ہے کہ ایک جانب دنیا سائنس کو آگے لیکر جارہی ہے اور ہم ا س کو اہمیت ہی نہیں د ے رہے ہیں،کورونا سے شدید نقصان کا سامنا کرنا پڑا مگر حکومت کی جانب کوئی خاطر خواہ کام نہیں کیے گئے ،دہشت گردی کی جنگ میں فاٹا کا جو نقصان ہوا اس پرکوئی بات نہ کی گئی ہے ،احساس پروگرام پر بات کی مگر بلوچستان میں احساس پروگرام شروع ہی نہٍں کیا گیا ہے ،سینٹر گل بشریٰ نے کہا کہ صدرمملکت کی تقریر الفاظ کا گورکھ دھندہ تھا،۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں