لاء اینڈ آرڈر لاہور پولیس کے تمام ونگزکی اولین ترجیح اور مشترکہ ذمہ داری ہے‘غلام محمود ڈوگر

آپریشن،انوسٹی گیشن ونگز اور سی آئی اے شہر میں امن و امان یقینی بنانے کیلئے کمیونیکشن بڑھائیں اورمربوط کاوشیں عمل میں لائیں لاء اینڈ آرڈر اور کرائم کے معاملات کی بروقت ہینڈلنگ،انسدادی وتحقیقی کاروائی کے لئے جوائنٹ ایس او پیز مزید بہتر بنائے جائیں‘سی سی پی اولاہور

بدھ 27 جنوری 2021 18:01

لاہو ر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 جنوری2021ء) سی سی پی او لاہور غلام محمود ڈوگر نے کہا ہے کہ لاء اینڈ آرڈر لاہور پولیس کے تمام ونگزکی اولین ترجیح اور مشترکہ ذمہ داری ہے،آپریشن،انوسٹی گیشن ونگز اور سی آئی اے شہر میں امن و امان یقینی بنانے کیلئے کمیونیکشن بڑھائیں اورمربوط کاوشیں عمل میں لائیں،لاء اینڈ آرڈر اور کرائم کے معاملات کی بروقت ہینڈلنگ،انسدادی وتحقیقی کاروائی کے لئیجوائنٹ ایس او پیز مزید بہتر بنائے جائیں۔

انہوں نے یہ بات سی سی پی او آفس کے کمیٹی روم میں پولیس افسران کے اعلٰی سطح کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔اجلاس میں امن و مان کی مجموعی صورتحال کا جائزہ لیا گیا اور افسران کو لاء اینڈ آرڈر کی صورتحال مزید بہتر بنانے کی ہدایت کی گئی۔

(جاری ہے)

ڈی آئی جی انوسٹی گیشن شارق جمال،ڈی آئی جی آپریشنز اشفاق خان، ڈی آئی جی سیکیورٹی حسن رضا،ایس ایس پی ڈسپلن سید امین بخاری،ایس ایس پی انوسٹی گیشن عبدالغفار قیصرانی، ایس ایس پی سی اے آئی توصیف حیدر،تمام انوسٹی گیشن و آپریشنز ڈویڑنل افسران،اے ایس پیز اور دیگر متعلقہ افسران نے شرکت کی۔

سی سی پی او لاہور غلام۔محمود ڈوگر نے کہا کہ تھانہ کلچر میں تبدیلی کا واحد حل شہریوں سے خوش اخلاقی اور بہترین سروس ڈیلیوری ہے۔شہریوں سے اچھے برتاو کے ذریعے پولیس کے انفرادی و اجتماعی مثبت تشخص کا فروغ پولیسنگ کا لازمی جزوہے۔انہوں نے کہا کہ پولیس کارکردگی کا معیار مزید بہتر بنانے کے لئے ایس ایچ اوز روم کے بعد اب تمام انچارج انوسٹی گیشنز کے کمروں میں مانیٹرنگ کیمرے نصب کئے جائیں گے۔

غلام محمود ڈوگر نے کہا کہ ڈویڑنل ایس پیز اپنے علاقے کیمذہبی،علاقائی حساس معاملات، سوشل برائیوں اورکرائم فلیش پوائنٹس بارے مکمل معلومات رکھیں اور ہنگامی حالات سے نبرد آزما ہونے کا موثر آپریشنل میکانزم تشکیل دیں۔ انہوں نے ہدایت کی کہ قبضہ مافیا،غیر قانونی اسلحہ کی فروخت،قمار بازی اور منشیات کے مرکزی ملزمان اور مگر مچھوں کو قانون کی گرفت میں لائیں۔

انہوں نے کہا کہ گرفتاریوں،مال برامدگی،چالاننگ اور ڈسپلن کی مد میں شرح کارکردگی اور آن لائن ڈیٹا انٹری میں بہتری لائیں۔ سی سی پی او لاہور نے کہا کہ بچوں اورخواتین سے زیادتی اور سنگین جرائم کے کیسز میں معیاری تفتیش کے بعدچالان جلد از جلد مکمل کرکے عدالتوں کو بجھوائیں۔انہوں نے کہا کہ موٹر سائیکل اور گاڑیاں چوری ہونے کی وارداتوں کے تدارک کے لئے تاجر تنظیموں اور ضلعی حکومت کے تعاون سے موثر پارکنگ نظام کو فروغ دیں،شہریوں کوموٹر سائیکل ڈبل لاک لگانے کی تلقین اور لاوارث کھڑی کرنے کے رجحان کی حوصلہ شکنی کریں۔

سی سی پی او لاہور نے کہا کہ موٹر سائیکل چوری کے تدارک کے لئے مصروف کاروباری اوقات میں مارکیٹس، دفاتر،کمرشل ایریاز کے باہر ڈولفن پٹرولنگ بڑھائیں۔منشیات اور قمارباز وں کی سرکوبی کے لئے ٹارگٹڈ کومبنگ آپریشن،سنیب چیکنگ اور سپیشل پٹرولنگ کی جائے۔ایس پیز زیادہ کرائم والے تھانوں پر خصوصی فوکس کریں۔قبضہ مافیا،اخلاقی برائیوں میں ملوث پولیس افسران و اہلکاروں کے خلاف زیرو ٹالرنس ہو گا۔

قابل دست اندازی جرائم میں ملوث پولیس افسران و اہلکاروں کا کریمینل ریکارڈ اکٹھا کیا جا رہا ہے،ایسے عناصر کے خلاف سخت اقدامات عمل میں لائیں گے۔رات کے اوقات میں شہریوں میں احساس تحفظ بڑھانے اور پولیس موجودگی نمایاں کرنے کے لئے فلیشر لائٹس اور ریفلیکٹنگ جیکٹس استعمال کریں۔ماتحتوں کے ساتھ روبط بڑھائیں،شفقت سے پیش آئیں۔سی سی پی او لاہور نے ای پولیس چیک پوسٹس پر اشتہاریوں اور عدالتی مفرور مجرمان کی گرفتاری میں بہتر کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کیا۔

سی سی پی او لاہور نے بغیر نمبر پلیٹس، اپلائیڈ فار،غیر نمونہ،گرین نمبر پلیٹس اور لائٹس کا غیر قانونی استعمال کرنے والوں کیخلاف کارروائی کی ہدایت کی۔انہوں نے کہا کہ تمام ایس ڈی پی اوز زیر تفتیش مقدمات میں لازمی ضمنیاں لکھیں،کرایہ داروں اور صنعتی ورکز کے تھانوں میں اندراج ریکارڈ کو بھی یقینی بنایا جائے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں