چار سال پی پی پی اور ن لیگ فارن فنڈنگ چل رہا ہے ، تفصیل نہیں دی جارہی ہے ، فرخ حبیب

مریم اور بلاول بھٹو زرداری روپوشی ختم کر یں اور الیکشن کمیشن کو سب تفصیلات دیں، میڈیا سے گفتگو

جمعرات 28 جنوری 2021 17:38

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 جنوری2021ء) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فرخ حبیب نے کہا ہے کہ چار سال پی پی پی اور ن لیگ فارن فنڈنگ چل رہا ہے ۔ الیکشن کمیشن کے باہر فرخ حبیب نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ چار سال پی پی پی اور ن لیگ فارن فنڈنگ چل رہا ہے ۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ پی پی پی اور ن لیگ سیکروٹنی کو فنڈنگ کی تفصیل نہیں دی جارہی ،پی پی پی اور ن لیگ کے فارن فنڈنگ کی رسیدیں نہیں ہیں ،مریم نواز کہاں ہیں پارٹی فنڈنگ کے ذرائع الیکشن کمیشن کو نہیں بتا رہے ۔

انہوںنے کہاکہ مریم اور بلاول بھٹو زرداری روپوشی ختم کر یں اور الیکشن کمیشن کو سب تفصیلات دیں۔ انہوںنے کہاکہ عمران خان پی پی پی اور ن لیگ کو این آراو نہیں دے رہا ،کرپشن ہمیں ناسور کے حالت میں ملا ہے اس کی جڑیں مضبوط ہو چکی ہیں ۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں