سابق ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج جہانگیر اعوان نے نوکری سے برطرفی کو اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا

جمعرات 15 اپریل 2021 22:15

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 اپریل2021ء) سابق ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج جہانگیر اعوان نے نوکری سے برطرفی کو اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا۔

(جاری ہے)

دائر درخواست میں کہا گیا ہے کہ20 سال سے زائد عرصہ تک جوڈیشری میں خدمات سرانجام دیں،واقعہ کے دوران ذاتی دفاع میں کسی کو نقصان نہ پہنچاتے ہوئے صرف اپنادفاع کیا،تعصبانہ رویہ کے تحت واقعہ کی انکوائری کی گئی، میرا موقف تک نہ سنا گیا، انکوائری کمیٹی کی سفارش پر7دسمبر2020ء کو نوکری سے برطرف کردیا گیا، درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ عدالت نوکری سے برخاست کرنے کے احکامات کو کالعدم قرار دے اورمجھئ دوبارہ اسی عہدہ پر بحال کیاجائے۔

یاد رہے کہ سابق جوڈیشل افسر جہانگیر اعوان اور پی ٹی آئی کی خاتون رکن پنجاب اسمبلی عابدہ راجہ کے شوہر کے مابین اسلام آباد کے ریڈ زون میں جھگڑا ہوا تھا،گزشتہ سال :ستمبر میں واقعے کے بعد اسلام آباد ہائیکورٹ نے جہانگیر اعوان کو معطل کرتے ہوئے انکوائری کا حکم دیا تھا۔۔بشارت راجہ

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں