موسمیاتی کانفرنس میں شرکت کیلئے امریکی صدر کے مشیر کی طرف سے ملک امین اسلم کو دعوت

امین اسلم وزرا کی سطح پر ہونے والے اجلاس میں پاکستان کی نمائندگی کریں گے، وزرا کی سطح پر ہونے والا اجلاس 23اپریل کو ہوگا، ذرائع

منگل 20 اپریل 2021 00:01

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 اپریل2021ء) امریکی صدر جو بائڈن کی طرف سے عالمی موسمیاتی کانفرنس میں پاکستان کی شرکت کا معاملہ ،کانفرنس میں شرکت کے لئے امریکی صدر کے مشیر کی طرف سے وزیراعظم کے مشیر برائے موسمیاتی تبدیلی ملک امین اسلم کو دعوت دی گئی ۔ ذرائع کے مطابق ملک امین اسلم کانفرنس کے ایک سیشن میں پاکستان کی نمائندگی کریں گے۔

(جاری ہے)

ملک امین اسلم موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے اور وزیراعظم کے بلین ٹری منصوبے سمیت کلین گرین منصوبوں پر آگاہ کریں گے۔انہوںنے کہاکہ امین اسلم وزرا کی سطح پر ہونے والے اجلاس میں پاکستان کی نمائندگی کریں گے، وزرا کی سطح پر ہونے والا اجلاس 23اپریل کو ہوگا،امریکی صدر کی طرف سے عالمی کانفرنس میں شرکت کے لئے چالیس ممالک کے سربراہان کو دعوت دی گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق پاکستانی وزیراعظم یا صدر کو اس کانفرنس میں شریک کی دعوت نہیں دی گئی۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں